پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد اپنے ہی ملک کے کھلاڑی پربھڑکے، بتایا: پاکستان کو بیچنے والا فکسر
Pakistan Cricket News : پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد (Sarfaraz Ahmed) اپنے ہی ملک کے سابق کرکٹر پر بھڑک گئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر کھلے عام اپنے غصے کا اظہار کیا۔ سرفراز نے ایک ٹویٹ کیا ، جس میں سخت الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے ۔
Pakistan Cricket News : پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد (Sarfaraz Ahmed) اپنے ہی ملک کے سابق کرکٹر پر بھڑک گئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر کھلے عام اپنے غصے کا اظہار کیا۔ سرفراز نے ایک ٹویٹ کیا ، جس میں سخت الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے ۔
نئی دہلی : پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد (Sarfaraz Ahmed) اپنے ہی ملک کے سابق کرکٹر پر بھڑک گئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر کھلے عام اپنے غصے کا اظہار کیا۔ سرفراز نے ایک ٹویٹ کیا ، جس میں سخت الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے ۔ پاکستان سپر لیگ (PSL) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کررہے سرفراز نے براہ راست طور پر سلمان بٹ (Salman Butt) کو نشانہ بنایا ۔ حالانکہ انہوں نے ٹویٹ میں کسی کا نام نہیں لیا ۔
پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران سرفراز احمد غصے میں نظر آئے تھے ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا، جب گیند باز نسیم شاہ نے اپنے حساب سے فیلڈنگ سجانے کیلئے سرفراز سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی تھی ۔ اس ویڈیو کو لے کر پاکستان کے سابق کرکٹر سلمان بٹ نے سرفراز کو کافی کچھ کہا ۔ سلمان نے اپنے یوٹیوب چینل پر سرفراز کے بارے میں کہا کہ ان کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے اور وہ لگاتار اپنے ساتھی کھلاڑیوں پر چیختے رہتے ہیں ۔ اب سرفراز احمد نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ 'پاکستان کو آن ڈیوٹی بیچنے والا فکسر جب نیت پر تقریر کرے گا تو اللہ ہی حافظ ہے۔' حالانکہ سرفراز نے کسی کا نام نہیں لیا ، لیکن مانا جا رہا ہے کہ وہ سلمان کی ہی بات کر رہے ہیں ۔ بتادیں کہ سلمان بٹ کو سال 2010 میں لارڈز ٹیسٹ میں فکسنگ کا قصوروار پایا گیا تھا ۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ سرفراز نے اسی واقعہ کو لے کر ٹویٹ کیا اور سلمان کو نشانہ بنایا ۔
سرفراز نے ایک ٹویٹ کیا ، جس میں سخت الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے ۔
اس سے قبل سلمان بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر سرفراز کی کپتانی کے حوالے سے کافی کچھ کہا ۔ سلمان نے کہا : 'وہ (سرفراز) میچ کے دوران بات نہیں کرتے، لگاتار وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں پر چیختے رہتے ہیں ۔ ان کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہوتی ہے ۔ وہ اپنی بات زبردستی دوسرے کھلاڑیوں پر تھوپتے ہیں ۔ سرفراز جب سے پی ایس ایل کھیل رہے ہیں ، تب سے ایک ہی ٹیم سے وابستہ ہیں ۔ دوسروں پر بھڑکنے سے پہلے انہیں اپنی کارکردگی بہتر کرنی چاہئے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔