ہندوستان - بمقابلہ آسٹریلیا : فیصلہ کن میچ میں ٹیم انڈیا کو جیت کیلئے ملا 273 رنوں کا ہدف
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 272 بن بنائے ہیں اور ہندوستان کو جیت کیلئے 273 رنوں کا ہدف دیا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 13, 2019 05:33 PM IST

ٹیم انڈیا ۔ فائل فوٹو
پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آج دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں کھیلا جارہا ہے ۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 272 بن بنائے ہیں اور ہندوستان کو جیت کیلئے 273 رنوں کا ہدف دیا ہے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سلامی بلے باز عثمان خواجہ نے شاندار بیٹنگ کی اور سنچری بنائی ۔ انہوں نے 106 گیندوں میں دو چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 100 بنائے ۔ اس کے علاوہ ہینڈسکمب نے 60 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 52 رن کی اننگز کھیلی ۔ کپتان فنچ نے 27 رن ، میکسویل نے ایک رن ، اسٹونس نے 20 رن ، ٹرنر نے 20 رن ، کیری نے تین رن ، ریچرڈسن نے 29 رن ، کمنس نے 15 رن او رلائن نے ایک رن بنائے۔
ہندوستان کی جانب سے بھونیشور کمار نے تین وکٹ ، سمیع اور جڈیجہ نے دو دو وکٹ جبکہ کلدیپ یادو نے ایک وکٹ حاصل کیا ۔ خیال رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز میں ہندوستان اور آسٹریلیا دونوں نے دو دو میچ جیتے ہیں۔