ہوم » نیوز » اسپورٹس

کرکٹ کی دنیا میں کہرام ، کورونا وائرس کی زد میں آیا پاکستان نزاد یہ کھلاڑی

ماجد حق نے آخری مرتبہ 2015 ورلڈ کپ میں اپنی اسکاٹ لینڈ ٹیم کی نمائندگی کی تھی ۔

  • Share this:
کرکٹ کی دنیا میں کہرام ، کورونا وائرس کی زد میں آیا پاکستان نزاد یہ کھلاڑی
کرکٹ کی دنیا میں کہرام ، کورونا وائرس کی زد میں آیا پاکستان نزاد یہ کھلاڑی

اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس کا کہرام مچا ہوا ہے ۔ کھیل کی دنیا بھی اس سے نہیں بچ پائی ہے ۔ کئی کھلاڑی ابھی تک اس کی زد میں آچکے ہیں ، جس میں سے زیادہ فٹ بالر ہیں ۔ حالانکہ کرکٹ کی دنیا میں بھی کئی کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ہوئے تھے ، مگر ان کی رپورٹ منفی آئی ۔ فی الحال جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی سیلف آئسولیشن میں چلے گئے ہیں ۔ اسی درمیان پاکستان نزاد اسپنر ماجد حق کی رپورٹ مثبت آنے سے کرکٹ کی دنیا میں کہرام مچ گیا ہے ۔ کرکٹ کی دنیا میں یہ پہلا معاملہ ہے ۔ اسکاٹ لینڈ کے پاکستانی نزاد کرکٹر ماجد حق کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے ، لیکن وہ اب صحتیاب ہورہے ہیں ۔


اسکاٹ لینڈ کیلئے 2006 سے 2015 تک 54 ون ڈے اور 21 ٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیلنے والے آف اسپنر ماجد حق نے سوشل میڈیا پر اس کی جانکاری دی ۔ 37 سال کے اس کھلاڑی کا علاج کیا جارہا ہے ۔  ماجد حق نے ٹویٹر کہا کہ کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میری نظریں گھر واپسی پر مرکوز ہیں ، پیسلے میں اسپتال کا عملہ بہت اچھا تھا اور میں ان سب کا شکر گزار ہیں ، جنہوں نے مجھے میسیجز کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔




ماجد حق نے آخری مرتبہ 2015 ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی تھی ۔ انہیں اسکاٹ لینڈ کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 60 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل تھا ، لیکن 2019 میں سفیان شریف نے انہیں اس اعزاز سے محروم کردیا تھا۔ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسکاٹ لینڈ اور انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہیں۔
First published: Mar 21, 2020 03:53 PM IST