ہوم » نیوز » اسپورٹس

سابق وکٹ کیپر بولے ورلڈ کپ میں وراٹ کوہلی کی بیوی انوشکا شرما کی خدمت میں لگے تھے سیلیکٹرس

فاروق انجینئر کو ان کی بے باک رائے رکھنے کیلئے جانا جاتا ہے اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر سے بڑے سخت لہجے میں ہندستانی سیلیکٹرس پر حملہ بولا ہے۔

  • Share this:

ٹیم انڈیا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز فاروق انجینئر نےہندستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی بیوی اور ٹیم کے سیلیکٹرس پر بڑا حملہ کیا ہے۔ ہندستان کے 81 سالہ سابق بلے باز نے سیلیکشن کمیٹی  کی جم کر کھینچائی کی ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے اسے مکی ماؤس سیلیکشن کمیٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ ورلڈ کپ کے دوران وراٹ کوہلی کی بیوی اور اداکارہ انوشکا شرما کیلئے چائے کا کپ اٹھانے کا کامکر رہے تھے۔  انہوں نے ایم ایس کے پرساد کی قیادت والی سیلیکشن کمیٹی کی شبیہ پر سوال اٹھائے ہیں۔ ساتھ ہی کہا کہ دلیپ وینگ سرکر جیسے سابق کھلاڑی کو سیلیکشن کمیٹی کا حصہ ہونا چاہئے۔

فاروق انجینئر کو ان کی بے باک رائے رکھنے کیلئے جانا جاتا ہے اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر سے بڑے سخت لہجے میں ہندستانی سیلیکٹرس پر حملہ بولا ہے۔ ایم ایس کے پرساد کے سربراہی والے موجودہ سیلیکشن پینل کی تشکیل سال 2016 میں ہوئی تھی۔ فاروق نے انگلینڈ میں منعقد پوئے ورلڈ کپ 2019 کے دوران کے ایک واقعے کا ذکر کیا ہے جسمیں وہ ایک شخص سے ملے جو ہندوستانی سیلیکٹر تھا لیکن فاروق کو ان کا کردار واضح نہیں ہوسکا۔

 ٹیم انڈیا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز فاروق انجینئر نے ٹیم انڈیا کیلئے 46 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ : فائل فوٹو
ٹیم انڈیا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز فاروق انجینئر نے ٹیم انڈیا کیلئے 46 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ : فائل فوٹو

ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، فاروق انجینئر نے کہا "موجودہ سیلیکشن کمیٹی کے پاس ضروری تجربہ نہیں ہے۔ ہمارے پاس مکی ماؤس سلیکشن کمیٹی ہے۔ وراٹ کوہلی کا بڑا اثر ہے جو اچھی بات ہے لیکن سیلیٹرس کیسے کوائلیفائڈ ہوئے؟ انہوں نے 10-12  ٹیسٹ  میچ ہی کھیلے ہیں۔ یہاں تک ورلڈ کپ کے دوران میں ایک سیلیکٹر سے ملا۔ جسے میں جانتاتک نہیں تھا۔ اس نے ٹیم انڈیا کا بلیزر پہن رکھا تھا اس لئے میں پوچھا کہ تم کون ہو؟ اس نے کہا میں ٹیم انڈیا کا سیلیکٹر ہوں۔ یہ سبھی وراٹ کوہلی کی بیوی انوشکا شرما کے چائے کا کپ اٹھانے کا کام کر رہے تھے۔ مجھے لگتا ہے دلیپ وینگ سرکر جیسے سباق کھلاڑیوں کو سیلیکشن کمیٹی میں ہونا چاہئے"۔

  فاروق  انجینئر  نے  ٹیم  انڈیا  کے  سابق  کپتان  سوربھ  گانگولی  کے  بی  سی  سی آئی کا  نیا  صدر  بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ بی سی سی آئی کے صدر کے طور پر بھی سوربھ گانگولی ایسے ہی جرات مندانہ فیصلے لیں گے"۔

سوربھ گانگولی کے بی سی سی آئی صدر بننے سے خوش ہیں فاروق انجینئر

فاروق  انجینئر  نے  ٹیم  انڈیا  کے  سابق  کپتان  سوربھ  گانگولی  کے  بی  سی  سی  آئی  نیا  صدر  بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، 'وہ ایک شاندار کھلاڑی تھے۔ ایک ایسا کپتان جوجرات مندانہ فیصلے لیتے تھے۔ مجھے امید ہے کہ بی سی سی آئی کے صدر کے طور پر بھی سوربھ گانگولی ایسے ہی جرات مندانہ فیصلے لیں گے"۔

فاروق انجینئر کا کیریئر پروفائل

فاروق انجینئر نے ٹیم انڈیا کیلئے 1961 سے لیکر 1975 تک 46 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ ان میں انہوں نے 31.08  کی اوسط سے 2611  رن بنائے ہیں۔ ان کے نام 2 سنچری اور 16 نصف سنچری ہیں۔ اس کے علاوہ انجینئر نے ملک کیلئے 5 ونڈے میچ کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 38 کی اوسط سے 114 رن بنائے ہیں۔ 
First published: Oct 31, 2019 09:25 PM IST