ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستان کی 15 سال کی کرکٹر نے آسٹریلیا میں مچائی دھوم ، اس ٹیم کی کوچ نے بتایا مستقبل کا ستارہ

ہندوستان اے خاتون ٹیم کیلئے کھیلتے ہوئے 15 سالہ شیفالی نے آسٹریلیا اے کے خلاف گزشتہ ماہ 78 گیندوں میں 124 رن بنائے تھے ۔ اس اننگز میں انہوں نے 19 چوکے اور چار چھکے لگائے تھے ۔

  • Share this:
ہندوستان کی 15 سال کی کرکٹر نے آسٹریلیا میں مچائی دھوم ، اس ٹیم کی کوچ نے بتایا مستقبل کا ستارہ
ہندوستان اے خاتون ٹیم کیلئے کھیلتے ہوئے 15 سالہ شیفالی نے آسٹریلیا اے کے خلاف گزشتہ ماہ 78 گیندوں میں 124 رن بنائے تھے ۔ اس اننگز میں انہوں نے 19 چوکے اور چار چھکے لگائے تھے ۔

آسٹریلیائی خاتون اے ٹیم کی کوچ لین پولٹن نے ہندوستان کی نوجوان سلامی بلے باز شیفالی ورما کی شاندار بلے بازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں ایک اسٹار کھلاڑی بن کر ابھریں گی ۔ ہندوستان اے خاتون ٹیم کیلئے کھیلتے ہوئے 15 سالہ شیفالی نے آسٹریلیا اے کے خلاف گزشتہ ماہ 78 گیندوں میں 124 رن بنائے تھے ۔ اس اننگز میں انہوں نے 19 چوکے اور چار چھکے لگائے تھے ۔ انہوں نے ستمبر 2019 میں اپنا ڈیبیو کیا تھا ۔ پولٹن نے کرکٹ ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو سے بات چیت میں کہا کہ وہ غضب کی صلاحیت مند ہیں ۔ وہ صرف 15 سال کی ہیں اور اتنا شاندار کھیلتی ہیں ۔ آنے والے کچھ وقت میں وہ بہترین کھلاڑی ثابت ہوں گی ۔


روہتک میں پیدا ہوئی شیفالی ورما نے ہندوستان کیلئے 9 ٹی 20 میچوں میں 222 رن بنائے ۔ نومبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 میچ میں انہوں نے 49 گیندوں میں 73 رن بنائے تھے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بین الاقومی میچ میں نصف سنچری بنانے میں سچن تیندولکر کا بھی ہندوستانی ریکارڈ توڑ دیا تھا ۔




پولٹن نے کہا کہ شیفالی بھلے ہی صرف 15 سال کی ہوں ، لیکن کافی لمبی اور مضبوط ہیں ۔ وہ بلے بازی کرنے آئی تو سوچا کہ اتنی چھوٹی نہیں ہوسکتی ۔ ہندوستان نے گزشتہ کچھ سالوں میں شاندار سلامی بلے باز دئے ہیں ، جن کی تکنیک اچھی رہی ہے ۔ اس کو کھیلتے ہوئے دیکھنے میں مزہ آتا ہے ۔


آئی سی سی خاتون ٹی 20 ورلڈ کپ میں اب صرف ایک ماہ کا وقت رہ گیا ہے اور ایسے میں شیفالی ورما کا اس میں کھیلنا تقریبا طے مانا جارہا ہے ۔ پولٹن نے مزید کہا کہ وہ روایتی ہندوستانی سلامی بلے باز نہیں ہے ۔ اس کی سنچری والی اننگز کے دوران میں بھی کچھ دیر کیلے اس کی مداح بن گئی تھی ۔ وہ کریز پر کافی کمپوز رہتی ہے ۔ وہ بالکل بھی پریشان نظر نہیں آتی  ۔
First published: Jan 02, 2020 09:21 PM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

     
  • Total Confirmed

    6,761

     
  • Cured/Discharged

    515

     
  • Total DEATHS

    206

     
Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,205,178

     
  • Total Confirmed

    1,680,527

    +76,875
  • Cured/Discharged

    373,587

     
  • Total DEATHS

    101,762

    +6,070
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres