உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Cricket News : تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کا بڑا کمال ، یہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بنے

    Cricket News : تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کا بڑا کمال ، یہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بنے (Instagram)

    Cricket News : تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کا بڑا کمال ، یہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بنے (Instagram)

    ICC Mens Cricketer of The Year 2021: پاکستان کرکٹ کے لیے 2021 یادگار رہے گا ۔ ٹیم نے کھیل کے ہر فارمیٹ، ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ آئی سی سی ایوارڈز میں بھی نظر آتا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کرکٹ کے لیے 2021 یادگار رہے گا ۔ ٹیم نے کھیل کے ہر فارمیٹ، ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ آئی سی سی ایوارڈز میں بھی نظر آتا ہے۔ پاکستان کے 21 سالہ تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کو 2021 کیلئے آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے ۔ وہ سب سے کم عمر میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں ۔ یہی نہیں وہ آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر بننے والے پہلے پاکستانی ہیں ۔

      شاہین آفریدی نے گزشتہ سال اچھی گیند بازی کی تھی ۔ انہوں نے 36 بین الاقوامی میچوں میں 22.20 کی شاندار اوسط سے 78 وکٹیں حاصل کیں ۔ ان کی بہترین کارکردگی 51 رنز کے عوض 6 وکٹیں تھیں ۔ انہوں نے ٹی ٹوینٹی اور ٹیسٹ میں بھی بہترین گیند بازی کی۔ خاص طور پر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اس گیند باز نے پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ آفریدی نے 6 میچوں میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ انہوں نے گزشتہ سال 21 ٹی ٹوینٹی میں 23 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

      گزشتہ سال نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ کرکٹ کی دھیمی شروعات کے بعد آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو سیریز کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے دورے پر بھی اپنی فارم جاری رکھی ۔ انہوں نے گزشتہ سال 9 ٹیسٹ میچوں میں 17.06 کی اوسط سے 47 وکٹیں حاصل کیں ۔

      اس دوران انہوں نے 3 مرتبہ 5 وکٹیں اور ایک میچ میں ایک مرتبہ 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ بھی انجام دیا ۔ اس کارکردگی کے باوجود انہیں آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کے لئے نامزد نہیں کیا گیا۔ اس پر پاکستان میں کافی ہنگامہ ہوا۔ شاہین کا یہ کارنامہ اس لئے بھی خاص ہے کہ وہ 4 سال قبل انڈر 19 ورلڈ کپ کھیل رہے تھے اور آج انہیں آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر منتخب کیا گیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: