پاکستان کے اسپیڈ اسٹار شاہین شاہ آفریدی کیلئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ بنا ڈراونا خواب، کہہ ڈالی اتنی بڑی بات
پاکستان کے اسپیڈ اسٹار شاہین شاہ آفریدی کیلئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ بنا ڈراونا خواب، کہہ ڈالی اتنی بڑی بات (AP)
T20 World Cup Final : شاہین آفریدی کیلئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ ایک ڈراونا خواب بن چکا ہے ۔ ایک مرتبہ پھر آفریدی نے اس دن کو یاد کرتے ہوئے بڑی بات کہی ہے ۔ شاہین نے بتایا کہ اس دوران وہ کیسا محسوس کررہے تھے اور ان کے ساتھ کیا کچھ ہوا ۔
نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شروعات اچھی نہیں رہی تھی، لیکن بابر اعظم اینڈ کمپنی نے شاندار واپسی کی اور کچھ قسمت کا ساتھ بھی مل گیا ۔ انہوں نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو شاندار طریقہ سے مات دی ۔ وہیں فائنل میں ان کا مقابلہ انگلینڈ جیسی ٹیم سے تھا، لیکن فائنل میں کچھ ایسا ہوا جس کو دیکھ کر فینس کی آنکھیں نم ہوگئیں ۔ میچ کے اہم موڑ پر ٹیم کے اسٹار گیند باز شاہین آفریدی کی چوٹ ابھر کر سامنے آگئی اور انہیں میدان سے باہر جانا پڑا تھا ۔
شاہین آفریدی کیلئے یہ فائنل میچ ایک ڈراونا خواب بن چکا ہے ۔ ایک مرتبہ پھر آفریدی نے اس دن کو یاد کرتے ہوئے بڑی بات کہی ہے ۔ شاہین نے بتایا کہ اس دوران وہ کیسا محسوس کررہے تھے اور ان کے ساتھ کیا کچھ ہوا ۔ غور طلب ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے اسٹار گیند باز گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر چل رہے تھے، لیکن ٹورنامنٹ میں ان کی واپسی سے خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی ۔ حالانکہ شاہین کی واپسی خطرے سے خالی نہیں تھی اور آخر میں ویسا ہی ہوا ۔ موجودہ وقت میں وہ فٹ ہونے کیلئے ریہیب کررہے ہیں ۔
انہوں نے ورلڈ کپ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں جب گرا تھا، اس دوران مجھے لگا تھا کہ میرا گھٹنہ کٹ گیا ہے، میں چل نہیں پارہا تھا، حارث میرے ساتھ چل رہا تھا اور مجھے بار بار کہہ تھا کہ آ جاو، آجاو ، میں نے کہا آجاوں گا، صبر تو کرو، دیکھنے دو، میں آجاوں گا، تھوڑا صبر کرو!
انہوں نے کہا کہ میں پھر گیا، فیزیو نے جب چیک کیا، میں نے سوچا ورلڈ کپ کا فائنل ہے، مجھے ٹیپ کر دیں صرف دو اوور ضروری ہیں ۔ حالانکہ انہوں نے بتایا کہ سوجن بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے دوا بھی دی، لیکن میرے دوڑنے کے بعد گھٹنے نے جواب دیدیا ۔ اس کے بعد کپتان نے مجھے واپس جانے کیلئے کہہ دیا ۔ میری کوشش یہ ہی رہے گی کہ جب تک جان ہے، اس ٹیم پر قربان ہے ۔ میں ہمیشہ پاکستان کیلئے اپنا سب کچھ دینے کی کوشش کرتا رہوں گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔