உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عاقب جاوید کا بڑا بیان، چوٹ نہیں بلکہ اس وجہ سے شاہین شاہ آفریدی Asia Cup 2020 سے ہوئے باہر

    عاقب جاوید کا بڑا بیان، چوٹ نہیں بلکہ اس وجہ سے شاہین شاہ آفریدی Asia Cup 2020 سے ہوئے باہر (AFP)

    عاقب جاوید کا بڑا بیان، چوٹ نہیں بلکہ اس وجہ سے شاہین شاہ آفریدی Asia Cup 2020 سے ہوئے باہر (AFP)

    Asia Cup 2022 : پاکستان کے اسٹار تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے آنے والے ایشیا کپ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ تاہم سابق کرکٹر عاقب جاوید کا ماننا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی پر کام کا بوجھ زیادہ ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiaislamabadislamabadislamabad
    • Share this:
      Asia Cup 2022 : پاکستان کے اسٹار تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے آنے والے ایشیا کپ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ تاہم سابق کرکٹر عاقب جاوید کا ماننا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی پر کام کا بوجھ زیادہ ہے ۔ عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین لگاتار کھیل رہے ہیں اور ورک لوڈ کافی ہے ۔ آفریدی اس وقت دنیا میں سب سے بہترین تیز گیند بازوں میں شامل ہیں ۔ ان کی رفتار اور سوئنگ نے کئی بلے بازوں کو پریشان کیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: شبھمن گل کو ملے گا اچھی کارکردگی کا انعام، سنبھالیں گے ہندوستانی ٹیم کی کمان


      22 سالہ شاہین شاہ آفریدی کا گیند بازی اوسط تینوں فارمیٹ میں ۲۵ سے کم کا ہے ۔ وہ گزشتہ کچھ وقت سے پاکستان کی گیند بازی یونٹ کی قیادت کررہے ہیں ۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پچھلے ایڈیشن کے دوران کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: IPL یا پاکستان سپر لیگ؟ اب کھلاڑیوں کے سامنے کسی ایک کو منتخب کرنے کا سوال


      اب شاہین 28 اگست کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ کے میچ میں نہیں کھیل پائیں گے جبکہ عاقب جاوید نے جیو نیوز سے کہا یہ ورک لوڈ کی وجہ سے ہوسکتا ہے ۔ شاہین لگاتار کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ ایشیا کپ سے پہلے یہ پاکستان کیلئے بہت بڑی پریشانی کی بات ہے ۔ ٹیم کو ان کی کمی محسوس ہوگی ۔ ٹیم انتظانیہ کو صبر سے کام لینا چاہئے ۔ اس صورتحال میں گھبرائیں نہیں اور شاہین کو پوری طرح سے ٹھیک ہونے دیں ۔ ان کا آگے طویل کریئر ہے ۔

      انہوں نے مزید کہا کہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند بازوں نے ہمیشہ ہندوستانی بلے بازوں کو پریشان کیا ہے ۔ عامر نے ہمیں چیمپئنز ٹرافی 2017 اور شاہین نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2021 میں جیت دلائی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: