உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گزشتہ 6 ونڈے میں رہے تھے ہاتھ خالی، اگلے 7وکٹ لیکر Shahid Afridi نے رقم کی تاریخ

     آفریدی نے 9 سال قبل اسی دن گیانا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میچ میں گیند اور بلے دونوں سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

    آفریدی نے 9 سال قبل اسی دن گیانا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میچ میں گیند اور بلے دونوں سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

    آفریدی نے 9 سال قبل اسی دن گیانا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میچ میں گیند اور بلے دونوں سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

    • Share this:
      پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا شمار محدود اوورز کی کرکٹ کے سب سے خطرناک ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ وہ چند گیندوں میں گیند اور بلے دونوں سے کھیل کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ انہوں نے ایک بار نہیں کئی بار ایسا کر کے دکھایا تھا۔ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ان کا ریکارڈ 18 سال تک برقرار رہا۔ آفریدی نے 9 سال قبل اسی دن گیانا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میچ میں گیند اور بلے دونوں سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے اس میچ میں 12 رنز دیکر 7 وکٹیں حاصل کیں جو ون ڈے میں کسی باؤلر کی دوسری بہترین کارکردگی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بطور سپن بولر بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

      پاکستانی ٹیم 2013 میں ویسٹ انڈیز کے دورے پر گئی تھی۔ اس کے بعد پاکستان نے کیریبین ٹیم کو 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں شکست دی تھی۔ اس سیریز کا پہلا میچ گیانا میں کھیلا گیا تھاجسے پاکستان نے 126 رنز سے جیتا تھا۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈوین براوو نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا تھا۔ کیریبین بولرز نے اپنے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے پاکستان کی آدھی ٹیم کو 50 رنز کے اندر ہی پویلین بھیج دیا۔

      اس کے بعد شاہد آفریدی ایک چھور پر ڈٹے ڑے رہے اور انہوں نے بھی 55 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کپتان مصباح الحق نے بھی 52 رنز بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ کوئی پاکستانی بلے باز نہیں کھیلا۔ اس کے باوجود پاکستان نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے۔

      کولگام علاقے سے تعلق رکھنے والا کُنبہ دہشت گردی سے متاثر، پہلے بیٹا اور اب باپ تشدد کاشکار

      اگنی ویروں کو الگ سے incentive دینے پر حکومت کر رہی ہے غور، جانئے وجہ



      آفریدی کے طوفان میں اڑے کیریبیئن بلے باز
      ویسٹ انڈیز کی ٹیم جب بیٹنگ کے لیے آئی تو اس کی حالت بھی پاکستان جیسی تھی۔ پہلے محمد عرفان اور پھر آفریدی نے بلے بازی کا شاندار مظاہرہ کیا اور 50 رنز کے اندر ہی ویسٹ انڈیز کے 6 بلے باز آؤٹ ہو گئے۔ آفریدی نے اپنے دوسرے ہی اوور میں لینڈل سمنز کو اسٹمپ کرایا اور اگلی ہی گیند پر ڈوین براوو کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کی کمر ہی توڑ دی۔ آفریدی نے کیمار روچ کو آؤٹ کر کے میچ میں اپنی 5 وکٹیں مکمل کیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: