اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بابر اعظم کا مستقبل اب شاہد آفریدی کے ہاتھوں میں، جلد کرنے جارہے ہیں فیصلہ، جانئے پورا معاملہ

    بابر اعظم کا مستقبل اب شاہد آفریدی کے ہاتھوں میں، جلد کرنے جارہے ہیں فیصلہ، جانئے پورا معاملہ (Shahid Afridi/Instagram)

    بابر اعظم کا مستقبل اب شاہد آفریدی کے ہاتھوں میں، جلد کرنے جارہے ہیں فیصلہ، جانئے پورا معاملہ (Shahid Afridi/Instagram)

    Pakistan National Selection Committee: رمیز راجہ کی رخصتی کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی آنی شروع ہوگئی ہے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اگلی ٹیسٹ سیریز کے لئے نئی سلیکشن کمیٹی بنائی گئی ہے ۔ سابق کپتان شاہد آفریدی کو بڑی ذمہ داری ملی ہے اور انہیں سلیکشن کمیٹی کا عبوری سربراہ بنایا گیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : رمیز راجہ کی رخصتی کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی آنی شروع ہوگئی ہے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اگلی ٹیسٹ سیریز کے لئے نئی سلیکشن کمیٹی بنائی گئی ہے ۔ سابق کپتان شاہد آفریدی کو بڑی ذمہ داری ملی ہے اور انہیں سلیکشن کمیٹی کا عبوری سربراہ بنایا گیا ہے ۔ کمیٹی میں سابق کرکٹر عبد الرزاق ، راو افتخار انجم اور ہارون راشد بھی ہیں ۔ ہارون کو کنوینر بنایا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ پچھلے دنوں رمیز راجہ کی جگہ ایک مرتبہ پھر نجم سیٹھی چیئرمین کی کرسی پر بیٹھ گئے ۔ انگلینڈ کے خلاف گھر میں ٹیسٹ سیریز میں صفر تین سے ملی کراری ہار کے بعد آفریدی نے کپتان بابر اعظم کی تنقید کی تھی ۔ اب دیکھنا ہوگا کہ سلیکشن کمیٹی ان کے مستقبل کو لے کر کیا فیصلہ کرتی ہے ۔

      نجم سیٹھی نے پی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ میں عبوری سلیکشن کمیٹی کا خیرمقدم کرتا ہوں ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کمیٹی کم وقت ہونے کے بعد بھی جرات مندانہ فیصلہ کرے گی، جو ہمیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے بہتر ٹیم دے سکے گی ۔ وہیں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں ذمہ داری ملنے پر فخر محسوس کررہا ہوں ، میں اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ اس ذمہ داری کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا ۔

      یہ بھی پڑھئے: شعیب ملک کے ساتھ نام جڑنے پر پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے توڑی خاموشی، دیا یہ بڑا بیان


      یہ بھی پڑھئے: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ہوگی چھٹی! پی سی بی سے آرہی ہے یہ بڑی خبر


      سابق کپتان نے کہا کہ ہمیں اپنے جیت کے راستے پر واپس جانے کی ضرورت ہے اور مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم سلیکشن میں بہتر فیصلہ کے ذریعہ سے نہ صرف مضبوط ٹیم بنانے کی کوشش کریں گے، بلکہ اچھا پرفارم کرکے پھر سے فینس کا بھروسہ جیتیں گے ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں جلد ہی کمیٹی کی میٹنگ بلانے والا ہوں اور اس میں آنے والے میچوں کے لئے پلاننگ بھی بنائی جائے گی۔

      آفریدی کے پاس کرکٹ کا طویل تجربہ ہے ۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے 27 ٹیسٹ، 398 ون ڈے اور 99 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کے مقابلے کھیلے ہیں ۔ وہ کئی مرتبہ کپتان سے لے کر سلیکٹرس تک کی تنقید کرچکے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: