ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان : وزیرستان پہنچے شاہد آفریدی نے فینس کے ساتھ کیا ڈانس ، دو دن پہلے ہوا تھا بم دھماکہ

شاہد آفریدی (Shahid Afridi) نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے جو ویڈیو شیئر کیا ہے ، اس میں وہ پٹھانی سوٹ اور ٹوپی پہنے نظر آرہے ہیں ۔ وزیرستان پہنچے آفریدی لوگوں کے ساتھ روایتی ڈٓانس کرتے نظر آئے ۔

  • Share this:
پاکستان : وزیرستان پہنچے شاہد آفریدی نے فینس کے ساتھ کیا ڈانس ، دو دن پہلے ہوا تھا بم دھماکہ
پاکستان : وزیرستان پہنچے شاہد آفریدی نے فینس کے ساتھ کیا ڈانس ، دو دن پہلے ہوا تھا بم دھماکہ

پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کورونا دور میں اپنے ملک کے لوگوں کیلئے کافی کچھ کیا ۔ انہوں نے پورے ملک میں گھوم گھوم کر ضرورت مندوں کی مدد کی اور اسی درمیان وہ خود بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے تھے ۔ حالانکہ پوری طرح سے ٹھیک ہونے کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر سے ملک کے لوگوں کے ساتھ جڑنے کے ارادے سے اپنا دورہ شروع کرچکے ہیں ۔ آفریدی حال ہی میں وزیرستان پہنچے ۔


آپ کو بتادیں کہ دو دن پہلے ہی وزیرستان میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا ، جس میں دو پاکستانی فوجیوں کی موت ہوگئی تھی ۔ شمالی وزیرستان میں کچھ مہینوں پہلے تک طالبانی دہشت گردوں کا بیس رہا ہے ۔ فوج نے ایک آپریشن چلا کر اس بیس کو تباہ کیا تھا ۔ آفریدی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ، جس میں وہ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں ۔




 




View this post on Instagram




 

The endless love of these beautiful people drew me into celebrating their rich beautiful culture with them #wana #waziristan #Pakistan


A post shared by Shahid Afridi (@safridiofficial) on





آفریدی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے جو ویڈیو شیئر کیا ہے ، اس میں وہ پٹھانی سوٹ اور ٹوپی پہنے نظر آرہے ہیں ۔ وزیرستان پہنچے آفریدی لوگوں کے ساتھ روایتی ڈٓانس کرتے نظر آئے ۔ اس درمیان وہ لوگوں کے پاس گئے اور ان سے ملاقات کی ۔ آفریدی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا : ان خوبصورت لوگوں کے بے انتہا پیار نے مجھے ان کے کلچر کا جشن منانے کی جانب کھینچ لیا ۔ فینس کو یہ ویڈیو کافی پسند آیا اور کمنٹ کرتے ہوئے لوگوں نے لالا کی جم کر تعریف کی ۔

کورونا دور میں ویسے تو کئی کھلاڑی لوگوں کی مدد کیلئے آگے آئے ، لیکن شاہد آفریدی سب سے ایک قدم آگے نکل گئے ۔ آفریدی نے گھر گھر جاکر لوگوں میں کھانا اور ضرورت کی اشیا تقسیم کیں ۔ شاہد آفریدی کے فاونڈیشن کی ٹیم اس دوران لوگوں میں راشن تقسیم کرنے کے ساتھ جگہ جگہ سینٹائزر بھی لگا رہی تھی ۔

شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر سے ملک کے لوگوں کے ساتھ جڑنے کے ارادے سے اپنا دورہ شروع کرچکے ہیں ۔ آفریدی حال ہی میں وزیرستان پہنچے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔
شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر سے ملک کے لوگوں کے ساتھ جڑنے کے ارادے سے اپنا دورہ شروع کرچکے ہیں ۔ آفریدی حال ہی میں وزیرستان پہنچے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔


شاہد آفریدی بھی خود دور دراز کے علاقوں میں جاکر لوگوں کی مدد کررہے تھے ۔ آئے دن ان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتا رہا ۔ آفریدی کی ان کوششوں کی کافی تعریف کی گئی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 06, 2020 01:40 PM IST