لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی کا داماد بنے گا پاکستان کا یہ تیز گیند باز ، جلد ہوگی منگنی
پاکستانی میڈیا کی رپورٹس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ شاہد آفریدی کی بیٹی اقصی کی منگنی جلد ہی پاکستانی تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی سے ہونے والا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 07, 2021 07:35 PM IST

لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی کا داماد بنے گا پاکستان کا یہ تیز گیند باز ، جلد ہوگی منگنی
پاکستان کے سپراسٹار آل راونڈر شاہد آفریدی اب جلد ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کے سسر بننے والے ہیں ۔ شاہد آفریدی نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شاہین شاہ کی فیملی اور ان کی فیملی کے درمیان رشتہ کو لے کر رابطہ کیا گیا ہے ۔ تاہم اگر پاکستانی میڈیا رپورٹس کی مانیں تو شاہد آفریدی کی بیٹی اور تیز گیند باز کی منگنی جلد ہی ہونے والی ہے ۔ خبروں کے مطابق دونوں کے کنبے رشتے کیلئے تیارے ہوگئے ہیں اور جلد ہی شاہین اور اقصی کی منگنی ہونے والی ہے ۔
شاہد آفریدی نے ایک ٹویٹ کرکے بتایا کہ دونوں خاندان رابطے میں ہیں، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ کی مرضی ہوگی تو یہ جوڑی بھی بن جائے گی ۔ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میری دعائیں ہیں کہ شاہین آفریدی کرکٹ میں اور کرکٹ کے علاوہ بھی مسلسل کامیابیاں حاصل کریں۔
Shaheen's family approached my family for my daughter. Both families are in touch, matches are made in heaven, if Allah wills this match will be made too. My prayers are with Shaheen for his continued success on and off the field.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 7, 2021
شاہد آفریدی کے ٹویٹ کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے بھی ایک ٹویٹ کیا اور لکھا کہ لالہ ، دعاؤں کیلئے آپ کا شکریہ ، اللہ سب کے لئے آسانیاں پیدا کرے ، آپ قوم کا فخر ہیں ۔
Alhumdulillah. Thanks Lala for your prayers. May Allah SWT make things easier for everyone. You are the pride of entire nation. https://t.co/xfQYnb0ONZ
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) March 7, 2021
ادھر پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے میڈیا کو بتایا کہ جلد ہی ان کے بیٹے کی منگنی اقصی آفریدی سے ہونے والی ہے ۔ اقصی جب تعلیم پوری کرلے گی ، اس کے بعد دونوں کا نکاح ہوگا ۔ پاکستانی جرنلسٹ احتشام الحق نے ٹویٹ کرکے جانکاری دی کہ شاہین شاہ آفریدی جلد ہی شاہد آفریدی کے داماد بننے والے ہیں ۔