ٹیم انڈیا کے تیز گیندباز محمد سمیع کے ٹویٹ پر شاہد آفریدی بھی تلملا گئے، کہی یہ بڑی بات
ٹیم انڈیا کے تیز گیندباز محمد سمیع کے ٹویٹ پر شاہد آفریدی بھی تلملا گئے، کہی یہ بڑی بات (AFP)
T20 World Cup 2022 : پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر اور ہندوستانی تیز گیند محمد سمیع کے درمیان ٹویٹر وار موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ اس درمیان پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی محمد سمیع کے ٹویٹ پر ناراضگی ظاہر کی ہے ۔
نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے اپنے دوسرے خطاب سے پاکستان کی ٹیم چوک گئی ۔ 13 نومبر کو فائنل میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا ۔ اس ہار کے بعد ٹویٹر پر ہندوستان اور پاکستان کے فینس کے درمیان وار چھڑ چکی ہے ۔ پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر اور ہندوستانی تیز گیند محمد سمیع کے درمیان ٹویٹر وار موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ اس درمیان پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی محمد سمیع کے ٹویٹ پر ناراضگی ظاہر کی ہے ۔
دراصل محمد سمیع اور شعیب اختر کے درمیان سوشل میڈیا وار تب شروع ہوئی جب سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ٹیم انڈیا کو کراری شکست دی ۔ ہندوستان کی ہار کے بعد شعیب اختر نے ایک ویڈیو میں گیندبازوں کو نشانہ بنایا اور اس ہار کو شرمناک بتایا ۔ وہیں سابق تیز گیند باز نے فائنل میں پاکستان کی ہار کے بعد مایوسی ظاہر کی ۔ اس پر محمد سمیع نے جواب دیتے ہوئے لکھا : معذرت بھائی، اس کو کرما کہتے ہیں ۔ محمد سمیع کا یہ ٹویٹ شعیب اختر کو ہی نہیں بلکہ سابق پاکستانی لیجنڈ شاہد آفریدی کو بھی ناگوار گزرا ۔
شاہد آفریدی نے اس ٹویٹر وار کو لے کر کہا کہ ہم سبھی کرکٹرس ہیں، ہم رول ماڈلس ہیں، ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ یہ سب ختم ہو ۔ ہم لوگ ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں، اس طرح کی چیزیں نہیں ہونی چاہئے کہ لوگوں کے ذہن میں نفرت پھیلے ۔ اگر ہم سب ہی ایسے کریں گے تو عام انسان سے کیا امید کی جاسکتی ہے ۔
آفریدی نے مزید کہا کہ کھیلوں سے ہمارے تعلقات بہتر رہیں گے، ان کے ساتھ ہم کھیلنا چاہتے ہیں ، ہم انہیں پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں، اگر آپ ریٹائرڈ کھلاڑی تو آپ کو یہ سب نہیں بولنا چاہئے لیکن آپ اگر موجودہ کھلاڑی ہیں تو اس طرح کی چیزیں نہ بولیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔