ہوم » نیوز » اسپورٹس

آفریدی اور گوتم گمبھیر کو اس لیجنڈ کھلاڑی نے دیا مشورہ ، لڑائی بند کرو ، لوگ مزے لے رہے ہیں

وقار یونس نے مشورہ دیا کہ شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر کو مل کر اس معاملہ کو حل کرنا چاہئے ، یہ طویل ہوتا جارہا ہے ۔ دونوں کو میرا مشورہ ہوگا کہ کہیں مل کر اس بارے میں بات کریں اور اگر ایسا ممکن نہیں تو خاموش رہ سکتے ہیں ۔

  • Share this:
آفریدی اور گوتم گمبھیر کو اس لیجنڈ کھلاڑی نے دیا مشورہ ، لڑائی بند کرو ، لوگ مزے لے رہے ہیں
آفریدی اور گوتم گمبھیر کو اس لیجنڈ کھلاڑی نے دیا مشورہ ، لڑائی بند کرو ، لوگ مزے لے رہے ہیں

سوشل میڈیا پر اکثر ہندوستان اور پاکستان کے دو کھلاڑیوں کے درمیان تکرار دیکھنے کو ملتی ہے ۔ بات ہورہی ہے شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر کی ، جو نہ کبھی میدان پر دوست بن سکے اور اب ریٹائر ہونے کے بعد بھی دونوں کا جارحانہ رشتہ جاری ہے ۔ اکثر سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی ہندوستان کے خلاف بیان بازی کرتے رہتے ہیں ، جس کے بعد گوتم گمبھیر انہیں کرارا جواب دیتے ہیں ۔ ان دونوں کی لڑائی پر اب پاکستان کے سابق تیز گیند باز اور موجودہ بالنگ کوچ وقار یونس نے بڑا بیان دیا ہے ۔ وقار یونس نے آفریدی اور گمبھیر کو لڑائی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔


پاکستان کے گیند بازی کے کوچ وقار یونس نے کرکٹ ٹیم کے اپنے سابق ساتھی شاہد آفریدی اور ہندوستان کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر سے سوشل میڈیا پر طویل عرصہ سے چلی آرہی کھینچ تان کو ختم کرکے سمجھداری سے بات کرنے کی اپیل کی ۔ گمبھیر اور آفریدی کے درمیان سوشل میڈیا پر سیاست سے لے کر کرکٹ کیریئر تک کے موضوع پر طویل عرصہ س ایک دوسرے کے خلاف لفظی جنگ چل رہی ہے ۔ اپنی آپ بیتی میں بھی آفریدی نے گمبھیر پر نشانہ سادھتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ ایسے برتاو کرتے ہیں جیسے ان میں ڈان بریڈمین اور جیمس بانڈ والی خوبیاں ہوں ۔ ان کا رویہ جارحانہ رہتا ہے ، لیکن ان کے ریکارڈ اچھے نہیں ہیں ۔ گمبھیر نے اس کے جواب میں کہا تھا کہ وہ آفریدی کو خود ہی سائیکاٹسٹ کے پاس لے جائیں گے ۔


وقار یونس نے گلوفینس کے ذریعہ منعقدہ کیو 20 پروگرام میں کہا کہ گوتم گمبھیر اور شاہد آفریدی کے درمیان گزشتہ کچھ وقت سے لفظی جنگ چل رہی ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ دونوں کو ہوشیار، سمجھدار اور پرسکون رہنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو لوگ اس کو پسند کریں گے ، اس کا مزہ لیں گے ۔ مجھے لگتا ہے کہ دونوں کو سمجھداری سے کام لینے کی ضرورت ہے ۔


وقار یونس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کو مستقل باہمی سیریز کھیلنی چاہئے ۔
وقار یونس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کو مستقل باہمی سیریز کھیلنی چاہئے ۔


سوشل میڈیا پر دونوں کی لفظی جنگ پر نظر رکھنے والے وقار نے مشورہ دیا کہ دونوں کو مل کر اس معاملہ کو حل کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ طویل ہوتا جارہا ہے ، دونوں کو میرا مشورہ ہوگا کہ کہیں مل کر اس بارے میں بات کریں اور اگر ایسا ممکن نہیں تو خاموش رہ سکتے ہیں ۔ آفریدی نے گزشتہ ماہ کشمیر اور وزیر اعظم مودی کے خلاف ہندوستان مخالفت تبصرہ کیا تھا ، جس کے بعد سابق ہندوستانی کھلاڑی یوراج سنگھ اور ہربھجن نے ان سے تعلقات توڑ لئے ۔ اس سے پہلے پنجاب کے دونوں کھلاڑیوں نے آفریدی کی این جی او کیلئے اپنی حمایت ظاہر کی تھی ۔

وقار یونس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کو مستقل باہمی سیریز کھیلنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ دونوں ممالک کے لوگوں سے پوچھیں گے کہ کیا پاکستان اور ہندوستان کو ایک دوسرے کے خلاف کھیلنا چاہئے ، تقریبا ۹۵ فیصد لوگ اس سے متفق ہوں گے کہ ان دونوں کے درمیان کرکٹ کھیلی جانی چاہئے ۔ سابق تیز گیند باز نے ساتھ ہی ساتھ اس امید کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ممالک مستقبل قریب میں باہمی سیریز کھیلیں گے ۔
First published: Jun 01, 2020 06:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading