ہوم » نیوز » اسپورٹس

شاہد آفریدی نے سرفراز احمد کی جم کر کی تعریف ، ورلڈ کپ کیلئے کپتان کو دیا یہ خاص مشورہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور مصباح الحق نے کہاہے کہ ورلڈ کپ میں سرفراز کو اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کر نی چاہئے اس سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

  • UNI
  • Last Updated: May 12, 2019 12:55 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شاہد آفریدی نے سرفراز احمد کی جم کر کی تعریف ، ورلڈ کپ کیلئے کپتان کو دیا یہ خاص مشورہ
شاہد آفریدی نے سرفراز احمد کی جم کر کی تعریف ۔ فائل فوٹو ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور مصباح الحق نے کہاہے کہ ورلڈ کپ میں سرفراز کو اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کر نی چاہئے اس سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ شاہد آفریدی نے ایک انٹرویومیں کہا کہ سرفراز جارح مزاج اور مثبت کھلاڑی ہیں، امید ہے ورلڈ کپ میں ٹیم کی اچھی طرح قیادت کریں گے۔ انہوں نے ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کو یقینی بتاتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد ورلڈ کپ میں اچھے نتائج دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کو ہر میچ میں یہ سوچ کر کھیلنا ہوگا کہ یہ آخری میچ ہے کیونکہ ہر میچ کو سنجیدہ لے کر کھیلنا لازمی ہے تاہم ٹیم کو جتنے تجربات کرنے ہیں انگلینڈ سے سیریز میں کرلئے جائیں۔

ایک دیگر سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا کہ سرفراز احمد کو بیٹنگ میں اپنی ذمہ داری نبھانے کیلئے پانچویں نمبر پرآنا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق نے کہاکہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم سے اچھی امیدیں ہیں تاہم اگر مناسب منصوبہ بندی اورمتحد ہوکرکھیلے توبہتر نتائج آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو بیٹنگ میں اپنی ذمہ داری نبھانے کیلیے پانچویں نمبر پرآنا چاہیے۔ واضح رہے کہ عالمی کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتہ ہوگا جس کے لیے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے منعقد ہوگا۔

First published: May 12, 2019 12:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading