ہوم » نیوز » اسپورٹس

کورونا وائرس سے متاثر شاہد آفریدی کو لے کر آئی بڑی خبر ، تصویر بھی ہوئی وائرل

13 جون کو جب شاہد آفریدی (Shahid Afridi) نے دنیا کو بتایا تھا کہ انہیں کورونا وائرس ہوگیا ہے ، تو اس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں الگ تھلگ کرلیا تھا ۔

  • Share this:
کورونا وائرس سے متاثر شاہد آفریدی کو لے کر آئی بڑی خبر ، تصویر بھی ہوئی وائرل
کورونا وائرس سے متاثر شاہد آفریدی کو لے کر آئی بڑی خبر ، تصویر بھی ہوئی وائرل

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی حال ہی میں کورونا وائرس کی زد میں آگئے تھے ۔ پیر کو ان کے فینس کو ایک بڑی خوشخبری ملی ہے ۔ شاہد آفریدی کورونا وائرس سے ٹھیک ہوگئے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ ان کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے ، جس میں وہ اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں ۔


شاہد آفریدی کی یہ تصویر اس بات کی تصدیق کررہی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے پوری طرح سے شفایاب ہوچکے ہیں ۔ دراصل 13 جون کو جب شاہد آفریدی نے دنیا کو بتایا تھا کہ انہیں کورونا وائرس ہوگیا ہے ، تو اس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں الگ تھلگ کرلیا تھا ۔ آفریدی نے بتایا تھا کہ وہ اپنے اہل خانہ سے دور ہیں ۔ وہ اپنی بیٹیوں کو کافی یاد کررہے ہیں ۔ اب آفریدی ایک مرتبہ پھر اپنی بیٹیوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں ، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کورونا وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں ۔


اپنی بیٹیوں کے ساتھ شاہد آفریدی ۔
اپنی بیٹیوں کے ساتھ شاہد آفریدی ۔


بتادیں کہ شاہد آفریدی کی فاونڈیشن پاکستان میں مسلسل کورونا وائرس کے پریشان لوگوں کی مدد کررہی ہے ۔ آفریدی غریب لوگوں کو راشن مہیا کرا رہے ہیں ۔ اسی دوران وہ کورونا وائرس کی زد میں آگئے تھے ۔ آفریدی نے پاکستان میں ہندووں میں بھی راشن تقسیم کیا تھا ، جس کی وجہ سے ان کی کافی تعریف ہورہی تھی ۔

یہی نہیں شاہد آفریدی نے کئی برانڈ سے بھی مدد مانگی تھی اور اس کے عوض میں انہوں نے ان کے مفت اشتہارات کرنے کا وعدہ تک کردیا تھا ۔ بتادیں کہ کورونا وائرس سے پاکستان میں دو فرسٹ کلاس کرکٹروں کی موت بھی ہوچکی ہے ۔
First published: Jun 29, 2020 05:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading