اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بابر اعظم کی کپتانی کو کو لے کر چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات

    بابر اعظم کی کپتانی کو کو لے کر چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات (AP)

    بابر اعظم کی کپتانی کو کو لے کر چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات (AP)

    سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس بلے باز ہیں، اس میں کوئی شک نہیں ۔ ہم انہیں بہتر کپتان کے طور پر بھی دیکھنا چاہتے ہیں ۔ سلیکشن کمیٹی میں میرے ساتھ عبد الرزاق جیسے سابق کھلاڑی بھی ہیں ۔ ہم بابر کی جتنی مدد کرسکتے ہیں، وہ کریں گے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کرکٹ میں تبدیلی کی بیار کی رفتار کم نہیں پڑ رہی ہے ۔ عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے وہائٹ بال اور ریڈ بال فارمیٹ میں الگ الگ کپتانوں پر کہا کہ اس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ حالانکہ بابر اعظم کی کپتانی پر میں نہیں بلکہ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی فیصلہ کریں ۔

      سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس بلے باز ہیں، اس میں کوئی شک نہیں ۔ ہم انہیں بہتر کپتان کے طور پر بھی دیکھنا چاہتے ہیں ۔ سلیکشن کمیٹی میں میرے ساتھ عبد الرزاق جیسے سابق کھلاڑی بھی ہیں ۔ ہم بابر کی جتنی مدد کرسکتے ہیں، وہ کریں گے ۔ ٹیم میں صحیح کھلاڑی کو جگہ دینا ہمارا کام ہے، لیکن کپتانی کے بارے میں فیصلہ پی سی بی چیئرمین کریں گے ۔ پاک ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سابق آل راونڈر نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم کے ساتھ اس لئے رکھا گیا ہے ، تاکہ انہیں تجربہ حاصل ہو۔

      اپنے گھر میں کافی مضبوط ٹیم مانی جانے والی پاکستان 2022 میں اپنی زمین پر ایک ٹیسٹ میچ بھی نہیں جیت سکی ۔ پچھلے سات ٹیسٹ میں اس کو چار میں ہار کا سامنا کرنا پڑا جبکہ تین میچ ڈرا رہے ۔ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے شکست ملی ۔ انگلینڈ کے خلاف میزبان ٹیم کو اپنی تاریخ کی سب سے شرمناک ہار کا سامنا پڑا ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف بھی بابر اعظم کی ٹیم جیت درج نہیں کرپائی اور پہلا ٹیسٹ ڈرا رہا ۔ اس ٹیسٹ میں بھی پاکستان پر ہار کا خطرہ منڈلا رہا تھا ۔

      یہ بھی پڑھئے: بابر اعظم نے بدل دی پاکستان کرکٹ کی تاریخ، لیجنڈوں کو پیچھے چوڑ بنے نئے کنگ


      یہ بھی پڑھئے: اتنا بڑا نام پھر پھی ادھوری ہے یہ خواہش ..... پھر اتنے قریب پہنچ کر چوک گئے بابر اعظم


      انگلینڈ کے خلاف چاروں خانے چت ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ میں آئی سونامی نے بہت کچھ بدل دیا ۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم کی وداعی کے بعد ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا جانا بھی طے ہوچکا ہے ۔ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد مکی آرتھر کو پاکستان کا نیا ہیڈ کوچ بنائے جانے کی بات ہورہی ہے ۔

      وہیں دوسری جانب ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بابر اعظم کی کپتانی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: