ہوم » نیوز » اسپورٹس

کورونا وائرس سے ٹھیک ہوتے ہی شاہد آفریدی نے پھر اگلا زہر ، کشمیر پر کہی یہ بڑی بات

شاہد آفریدی (Shahid Afridi ) نے کشمیر کے سوپور میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی ایک دردناک تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور یہاں بھی وہ زہر اگلنے سے باز نہیں آئے ۔

  • Share this:
کورونا وائرس سے ٹھیک ہوتے ہی شاہد آفریدی نے پھر اگلا زہر ، کشمیر پر کہی یہ بڑی بات
کورونا وائرس سے ٹھیک ہوتے ہی شاہد آفریدی نے پھر اگلا زہر ، کشمیر پر کہی یہ بڑی بات

پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی (Shahid Afridi ) اکثر ہی تنازعات میں چھائے رہتے ہیں ۔ کبھی ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی  (Narendra Modi)  کے خلاف تو کبھی کشمیر کے مسئلہ پر بیان بازی کرکے وہ سرخیوں میں رہتے ہیں ۔ گزشتہ دنوں شاہد آفریدی کورونا وائرس (Coronavirus)  کی ز میں آگئے تھے ، جس کی وجہ سے وہ گھر میں ہی قید ہوگئے تھے ۔ مگر اب ٹھیک ہونے کے بعد انہوں نے پھر سے زہر اگلنا شروع کردیا ہے اور ٹھیک ہونے کے بعد انہوں نے سب سے پہلے کشمیر کو لے کر بڑی بات کہی ہے ۔


دراصل کشمیر کے سوپور میں بدھ کو دہشت گردانہ حملہ ہوا اور اس میں ۶۵ سال کے شہری بشیر احمد کو بھی دہشت گردوں کی گولی لگ گئی ۔ بشیر کے ساتھ ان کا تین سال کا ناتی بھی تھا اور وہ لاش کے پاس بیٹھ کر رو رہا تھا ۔ سی آر پی ایف کے جوان اس بچہ کو کراس فائرنگ والی جگہ سے بچا کر اس کی ماں کے پاس لے گئے ۔


آفریدی نے اسی واقعہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ، جس سے وہ معوم بچہ اپنے نانا کی لاش اور فوجیوں کے درمیان کھڑا ہے ۔ آفریدی نے اس تصویر پر بھی اپنا زہر اگلا اور لکھا کہ کوئی بھی تصویر کشمیریوں کے حالات کو بیان نہیں کرسکتی ۔ یہی نہیں انہوں نے اس دردناک تصویر اور کشمیر کے خلاف زہر اگل رہے اپنے بیان کو اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر پن بھی کیا ۔




 

ایسا کہا جارہا ہے کہ آفریدی سیاست میں قدم رکھنا چاہتے ہیں اور وہ عمران خان کی راہ پر ہی چل رہے ہیں ۔ اپنے لوگوں کیلئے مسیحا بن رہے ہیں ۔ ہندوستان کے خلاف بول کر وہاں اپنی ایک الگ شناخت بنا رہے ہیں ۔ آفریدی نے کچھ وقت پہلے وزیر اعظم مودی کے خلاف کہا تھا کہ وہ مذہبی بیماری سے متاثر ہیں ۔

آفریدی نے پی او کے جاکر بیان دیا تھا کہ کورونا سے بڑی بیماری مودی کے دل اور دماغ میں ہے اور وہ بیماری مذہب کی بیماری ہے ۔ وہ اس بیماری کو لے کر سیاست کررہے ہیں ۔ ہمارے کشمیری بھائی بہنوں اور بزرگوں پر ظلم کررہے ہیں ۔ انہیں اس کا جواب دینا ہوگا ۔ اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ جب تک وزیر اعظم مودی اقتدار میں ہیں ، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیریز شروع ہوسکتی ۔
First published: Jul 02, 2020 12:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading