ہوم » نیوز » اسپورٹس

شاہد آفریدی کو آیا غصہ ، کہا : میری بیٹی کو لے کر پھیلائی جارہی ہیں جھوٹی باتیں

پاکستان کیلئے 20 سالوں تک کرکٹ کھیلنے والے شاہد آفریدی نے ون ڈے میں آٹھ ہزار سے زیادہ رن بنائے ہیں ۔ گزشتہ دنوں ایل پی ایل میں جافنا اسٹیلینس کے خلاف انہوں نے طوفانی نصف سنچری بنائی تھی۔

  • Share this:
شاہد آفریدی کو آیا غصہ ، کہا : میری بیٹی کو لے کر پھیلائی جارہی ہیں جھوٹی باتیں
شاہد آفریدی اپنی بیٹی کے ساتھ ۔ تصویر : شاہد آفرید انسٹاگرام ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ان دنوں کافی غصے میں ہیں ۔ آفریدی کی شکایت ہے کہ ان کی بیٹی کو لے کر سوشل میڈیا پر مسلسل جھوٹب خبریں پھیلائی جارہی ہیں ۔ آفریدی کے مطابق لوگ افواہ اڑا رہے ہیں کہ ان کی بیٹی بیمار ہے اور اسپتال میں بھرتی ہے ۔ پاکستانی ٹی وی چینل جیو ٹی وی کے مطابق آفریدی نے اس معاملہ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والوں کو زیادہ ذمہ دار ہونے کی ضرورت ہے اور وہ ایسی جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی بیمار نہیں ہے ۔


بتادیں کہ شاہد آفریدی دو دسمبر کو ایک ہفتہ بعد ہی لنکا پریمیئر لیگ چھوڑ کر واپس پاکستان لوٹ گئے تھے ۔ ٹورنامنٹ درمیان میں چھوڑنے کو لے کر انہوں نے تفصیل سے کوئی وجہ نہیں بتائی تھی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ کسی ذاتی ایمرجنسی کی وجہ سے پاکستان واپس جارہے ہیں ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ کہا تھا کہ حالات ٹھیک ہونے پر وہ ٹورنامنٹ میں واپس لوٹ آئیں گے ، لیکن ان کے پاکستان لوٹتے ہی سوشل میڈیا پر خبریں آنے لگیں کہ آفریدی کی بیٹی اسپتال میں داخل ہیں ۔


گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی تھی ، جس میں دکھایا گیا تھا کہ ان کی بیٹی اسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہیں اور آفریدی سامنے کھڑے ہیں ۔ افواہ پھیلنے کے بعد بھی آفریدی کچھ دنوں تک خاموش رہے ۔ انہوں نے گزشتہ ہفتہ انسٹاگرام پر اپنی ایک بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ ہی انہوں نے اس کو یوم پیدائش کی مبارکباد دی تھی ۔ آفریدی نے لکھا تھا : سالگرہ مبارک میری پیاری بیٹی ، اللہ کا شکریہ ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Shahid Afridi (@safridiofficial)





بتادیں کہ اس سال فروری میں آفریدی پانچویں مرتبہ والد بنے تھے ۔ آفریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں ۔ پاکستان کیلئے 20 سالوں تک کرکٹ کھیلنے والے شاہد آفریدی نے ون ڈے میں آٹھ ہزار سے زیادہ رن بنائے ہیں ۔ گزشتہ دنوں ایل پی ایل میں جافنا اسٹیلینس کے خلاف انہوں نے طوفانی نصف سنچری بنائی تھی۔ آفریدی نے جافنا کے خلاف صرف 23 گیندوں میں 58 رن بنائے تھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 13, 2020 02:42 PM IST