ہوم » نیوز » اسپورٹس

 شاہد آفریدی نے پھر الاپا 'کشمیر' کا راگ ، راحت فتح علی خان بھی آئے ساتھ

پاکستان (Pakistan) کے سابق کپتان شاہد آفریدی (Shahid Afridi) کے پی ایل کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں ۔

  • Share this:
 شاہد آفریدی نے پھر الاپا 'کشمیر' کا راگ ، راحت فتح علی خان بھی آئے ساتھ
 شاہد آفریدی نے پھر الاپا 'کشمیر' کا راگ ، راحت فتح علی خان بھی آئے ساتھ ۔ تصویر : ٹویٹر ۔

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک مرتبہ پھر کشمیر معاملہ کا راگ الاپا ہے ۔ آفریدی کشمیر پریمیئر لیگ کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں ۔ انہیں کے پی ایل کی ٹیم مظفرآباد ٹائیگرس کا صدر بھی منتخب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کے پی ایل کا برانڈ ایمبیسڈر بننا فخر کی بات ہے ۔ جب شاہد آفریدی یہ باتیں کررہے تھے تو ان کےساتھ اسٹیج پر مشہور سنگر راحت فتح علی خان بھی موجود تھے ۔ راحت نے ہی کے پی ایل کا تھیم گانا تیار کیا ہے ۔ آفریدی چاہتے ہیں کہ پاکستان سپرلیگ میں کشمیر کی ٹیم بھی حصہ لے ۔


کچھ دنوں پہلے بھی آفریدی نے کشمیر کو لے کر متنازع بیان دیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ 'ہندوستانی قبضہ والے کشمیر' میں ہندوستان نے استحصال کے سبھی حد کو پار کرلیا ہے ۔ اگر دنیا میں کہیں بھی ناانصافی دیکھتے ہیں تو ہمیں اپنی آواز اٹھانی چاہئے ۔ یقینی طور پر وہ وقت آئے گا جب کشمیری آزاد ہوں گے ۔ کشمیریوں کے حقوق کیلئے بار بار آواز اٹھانا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے ۔


کے پی ایل نے شاہد آفریدی فاونڈیشن کے ساتھ سماج میں پسماندہ لوگوں کی زندگی بدلنے کے مقصد سے ایم او یو پر دستخط کئے ہیں ۔ کے پی ایل صدر عارف ملک نے کہا کہ لیگ کیلئے ہمارے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر آفریدی ہیں اور ان کے پاس پہلے سے ہی کشمیر اور اس کے لوگوں کیلئے ہمدردی ہے ۔


شاہد آفریدی پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ایک اکیڈمی قائم کرنا چاہتے ہیں اور مقامی لوگوں کو کھیل میں لانے کے خواہشمند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں سبھی سے کے پی ایل کی حمایت کرنے کی اپیل کرتا ہوں ۔ میں کھیل کے علاوہ صحت کے شعبہ میں بھی کشمیر میں کام کروں گا ۔ اگر میچ کشمیر کے اندر ہوتے ہیں تو اس سے فائدہ ہوگا ۔ میرے لئے لیگ کا برانڈ ایمبیسڈر ہونا اعزاز کی بات ہے ۔ میں کشمیری بچوں کو کرکٹ میں لاوں گا اور وہاں ایک کرکٹ اکیڈمی قائم کروں گا ۔ میرا فاونڈیشن اچھی صلاحیتوں کی حمایت کرے گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 16, 2021 11:49 PM IST