உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان ٹیم میں منتخب کئے جانے کے بعد سب سے پہلے والد کی قبر پر پہنچا یہ کرکٹر، دل چھو لے گی کہانی

    ق اس بات کا انکشاف خود شاہنواز نے ایک پاکستانی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔ پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے والے شاہنواز دہانی جب بھی وکٹ لیتے ہیں تو وہ عجیب و غریب انداز میں جشن مناتے ہیں۔

    ق اس بات کا انکشاف خود شاہنواز نے ایک پاکستانی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔ پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے والے شاہنواز دہانی جب بھی وکٹ لیتے ہیں تو وہ عجیب و غریب انداز میں جشن مناتے ہیں۔

    ق اس بات کا انکشاف خود شاہنواز نے ایک پاکستانی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔ پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے والے شاہنواز دہانی جب بھی وکٹ لیتے ہیں تو وہ عجیب و غریب انداز میں جشن مناتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • int, IndiaPakistanPakistanPakistanPakistanPakistan
    • Share this:
      گزشتہ اتوار (28 اگست) ایشیا کپ 2022 میں ہندستان اور پاکستان آمنے سامنے تھے۔ اس میچ میں پاکستان نے بیٹنگ میں زیادہ امپریس نہیں کیا۔ حالانکہ شاہنواز دہانی نے 2 چھکوں کی مدد سے 6 گیندوں پر 16 رنز بنائے۔ شاہنواز دہانی نے پاکستان کی ٹیم کے رنز کی رفتار میں صرف تھوڑا سا اضافہ کیا، جو مسلسل وکٹیں لے رہے تھے۔ ان کی تیز اننگز کے بل بوتے پر پاکستان 19.5 اوورز میں 147 رنز بنانے میں کامیاب ہوا۔ حالانکہ پاکستان یہ میچ 5 وکٹوں سے ہار گیا۔ لیکن بولر دہانی کی زندگی سے جڑی کچھ دل کو چھو لینے والی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں۔

      کوئی بھی کھلاڑی اپنی ٹیم کے لیے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنا چاہتا ہے۔ جب پہلی بار ٹیم میں منتخب ہونے کی خبر ملتی ہے تو ہر کھلاڑی کا رد عمل مختلف ہوتا ہے۔ شاہنواز دہانی کا ردعمل بھی بالکل مختلف نوعیت کا تھا۔ پاکستان قومی ٹیم میں اپنے انتخاب کی خبر سن کر وہ رو پڑے۔ اس کے بعد وہ اپنے والد کی قبر پر گئے اور اس خوشی میں ان کے شامل نہ ہوسکنے کا سوگ کیا۔

      India Vs Pakistan میچ میں ساؤتھ سپر اسٹار بولے، وراٹ انا کی بایوپک کرنا چاہتا ہوں
      انوشکا شرما نے شیئر کی خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی پر مبنی فلم Chakda Xpress کی جھلک



      انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق اس بات کا انکشاف خود شاہنواز نے ایک پاکستانی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔ پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے والے شاہنواز دہانی جب بھی وکٹ لیتے ہیں تو وہ عجیب و غریب انداز میں جشن مناتے ہیں۔ ان کی اسی عادت نے انہیں آج ایک خاص کرکٹر بنا دیا ہے۔ شاہنواز نے بتایا تھا کہ جب انہیں نیشنل ٹیم میں منتخب کیا گیا تو ان کا ردعمل کیسا تھا۔

      پاکستان قومی ٹیم میں منتخب ہونے کے بعد والد کی قبر پر پہنچے
      انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے فرسٹ کلاس میچ ختم کرنے کے بعد میں لاہور سے اپنے آبائی شہر لاڑکانہ جا رہا تھا کہ پہلے سے کھچا کھچ بھری بس میں۔ جب بس میں کھڑے ہونے کی جگہ نہ تھی تو میرے بیگ میں موجود فون کی گھنٹی بجی۔ جیسے ہی میں نے ہیلو کہا.. دوسری طرف سے آواز آئی.. ہم نے آپ کو پاکستان ٹیم کے لیے سلیکٹ کر لیا ہے۔ پی سی بی کے سلیکٹرز نے کہا، آپ فورا اسلام آباد آ کر رپورٹ کریں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: