உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شکیب الحسن نے ٹی20 کرکٹ میں بنایا عالمی ریکارڈ، شاہد آفریدی بھی چھوٹ گئے پیچھے

    شکیب الحسن نے ٹی20 کرکٹ میں بنایا عالمی ریکارڈ

    شکیب الحسن نے ٹی20 کرکٹ میں بنایا عالمی ریکارڈ

    بنگلہ دیش کے اسٹار آل راونڈر شکیب الحسن (Shakib Al Hasan) نے اپنے نام ایک عالمی ریکارڈ درج کرلیا ہے۔ شکیب الحسن نے افغانستان (Bangladesh vs Afghanistan) کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی20 بین الاقوامی میچ میں یہ حصولیابی حاصل کی۔ ڈھاکہ کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں میزبان بنگلہ دیش نے افغانستان کو 61 رنوں سے شکست دی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بنگلہ دیش کے اسٹار آل راونڈر شکیب الحسن (Shakib Al Hasan) نے اپنے نام ایک عالمی ریکارڈ درج کرلیا ہے۔ شکیب الحسن نے افغانستان (Bangladesh vs Afghanistan) کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی20 بین الاقوامی میچ میں یہ حصولیابی حاصل کی۔ ڈھاکہ کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں میزبان بنگلہ دیش نے افغانستان کو 61 رنوں سے شکست دی۔ راشد خان کی کپتانی والی افغانستان کی ٹیم پورے 20 اوور بھی نہیں کھیل سکی اور 94 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔

      شکیب الحسن نے اس مقابلے میں اپنے 4 اوور کے کوٹے میں 18 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کئے۔ 34 سالہ شکیب الحسن ٹی20 بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بال پھینکنے والے گیند باز بن گئے ہیں۔ دائیں ہاتھ کے اسپن گیند باز شکیب الحسن نے اس دوران پاکستان کے عظیم آل راونڈر شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑا۔ شکیب الحسن نے ٹی20 بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بال پھینکنے والے گیند باز بن گئے ہیں۔ دائیں ہاتھ کے اسپن گیند باز شکیب الحسن نے اس دوران پاکستان کے عظیم آل راونڈر شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑا۔ شکیب الحسن نے ٹی20 بین الاقوامی کرکٹ میں ابھی تک کل 832 ڈاٹ گیندیں پھینکی ہے، یعنی کی ان گیندوں پر بلے باز رن نہیں بناسکے ہیں۔



      اس سے قبل یہ عالمی ریکارڈ شاہد آفریدی (Shaheed Afridi) کے نام تھا، جنہوں نے 830 ڈاٹ گیندیں پھینکی تھی۔ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر سری لنکا کے سابق تیز گیند باز لست ملنگا (Lasith Malinga) ہیں، جنہوں نے اپنے ٹی20 بین الاقوامی کیریئر میں کل 713 گیندوں پر کوئی رن نہیں دیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      IND vs SL: رشبھ پنت موہالی ٹسٹ میں سنچری سے محروم، سرنگا لکمل نے 96 پر کردیا بولڈ

      افغانستان کے محمد نبی 627 گیندوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ شکیب الحسن آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) میں کھیلتے ہوئے دکھائی نہیں دیں گے۔ بنگلورو میں منعقدہ دو روزہ کھلاڑیوں کی میگا نیلامی میں شکیب الحسن کو کوئی خریدار نہیں ملا۔ شکیب الحسن ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بلے باز ہیں۔ ان کے نام 95 میچوں میں 119 وکٹ درج ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      IPL 2022: ظہیر خان نے بتائی ممبئی انڈینس کی طاقت، ٹم ڈیوڈ اور ہاردک پانڈیا کے موازنہ پر بھی بولے

      میچ کی بات کریں تو افغانستان کی ٹیم میچ میں 100 رن بھی نہیں بناسکی۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر 155 رنوں کی بہترین اسکور کھڑا کیا تھا۔ جواب میں مہمان ٹیم 17.4 اوور میں 94 رنوں پر سمٹ گئی۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر نسیم احمد (Nasim Ahmad) نے شاندار گیند بازی کی۔ انہوں نے 4 اوور میں صرف 10 رن دیئے اور 4 وکٹ بھی حاصل کئے۔ انہیں ’پلیئر آف دی میچ‘ کا اعزاز ملا۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے ونڈے سیریز پر 1-2 سے قبضہ کیا تھا۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: