Cricket: بابر اعظم اور فخر زماں کی جگہ لے سکتا ہے یہ کھلاڑی، مصباح الحق کا دعوی
Pakistan Cricket News: پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق نے ٹاپ آرڈر بلے باز شان مسعود کو قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، امام الحق اور فخر زمان کیلئے ایک آئیڈیل متبادل کے طور پر منتخب کیا ہے۔
Pakistan Cricket News: پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق نے ٹاپ آرڈر بلے باز شان مسعود کو قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، امام الحق اور فخر زمان کیلئے ایک آئیڈیل متبادل کے طور پر منتخب کیا ہے۔
نئی دہلی : پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق نے ٹاپ آرڈر بلے باز شان مسعود کو قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، امام الحق اور فخر زمان کیلئے ایک آئیڈیل متبادل کے طور پر منتخب کیا ہے۔ سابق پاکستانی بلے باز نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ آنکھیں بند کر کے اس بائیں ہاتھ کے بلے باز کو ٹیم میں شامل کر سکتی ہے ۔
شان مسعود نے ڈربی شائر کے ساتھ کاؤنٹی کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے آٹھ میچوں میں 82.61 کی اوسط سے 1074 رنز بنائے تھے ۔ مسعود نے تین سنچریاں اور چار نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔ مسعود نے ٹی ٹوینٹی بلاسٹ 2022 کے دوران بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔ انہوں نے 45.58 کی شاندار اوسط سے 547 رنز بنائے اور تقریباً 140 کے اسٹرائیک ریٹ سے بلے بازی ۔ انہوں نے 20 اوور کے ٹورنامنٹ کے دوران پانچ نصف سنچریاں بھی بنائیں ۔
شان مسعود کی پرفارمنس کو دیکھنے کے بعد مصباح الحق نے جیس کرکٹ سے کہا کہ اگر بابر اعظم، امام الحق اور فخر زمان ان تینوں میں سے کوئی نہیں کھیل رہا ہو تو آپ آنکھیں بند کر کے مسعود کو ٹیم میں لے سکتے ہیں۔ یہ پاکستان کیلئے ایک مثبت چیز ہو سکتی ہے ۔
بتادیں کہ شان مسعود کو سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا ۔ تاہم بائیں ہاتھ کے بلے باز کو دونوں میچوں میں پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ جنوری 2021 میں کھیلا تھا۔ مسعود کو نیدرلینڈز کے خلاف آئندہ وائٹ بال میچز اور اہم ترین ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ میں بھی نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔
دریں اثنا 'مین ان گرین' 16 اگست سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں نیدرلینڈز کا مقابلہ کرے گی۔ اس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے لیے یو اے ای جائے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔