اپنا ضلع منتخب کریں۔

    PAK vs NZ: سرفراز احمد کے بعد رضوان کو اس کھلاڑی نے دیا جھٹکا، چار سال بعد لوٹا اور بن گیا....

    PAK vs NZ : سرفراز احمد کے بعد رضوان کو اس کھلاڑی نے دیا جھٹکا، چار سال بعد لوٹا اور بن گیا.... (AP)

    PAK vs NZ : سرفراز احمد کے بعد رضوان کو اس کھلاڑی نے دیا جھٹکا، چار سال بعد لوٹا اور بن گیا.... (AP)

    PAK vs NZ One Day Series : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز 9 جنوری سے شروع ہوگی۔ تین میچوں کی سیریز کے سبھی میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان نے 16 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز 9 جنوری سے شروع ہوگی۔ تین میچوں کی سیریز کے سبھی میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان نے 16 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سلامی بلے باز فخر زمان، شان مسعود اور حارث سہیل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے ون ڈے اسکواڈ میں تین ان کیپڈ کھلاڑیوں کامران غلام، طیب طاہر اور اسامہ میر کو بھی جگہ دی ہے۔ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کے نائب کپتان شاداب خان کو ان فٹ ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔

      آل راؤنڈر شاداب کے ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ سے بابر اعظم کی قیادت والی ٹیم میں ایک اور تبدیلی کی گئی ہے۔ شان مسعود کو نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے ۔ شان مسعود کی تقریباً 4 سال بعد ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ بابر کے بعد نمبر 2 پوزیشن حاصل کرنے والے شان کو اسٹار بلے باز محمد رضوان کے لئے خطرہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ کیویز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاہد آفریدی نے رضوان کو بینچ پر بیٹھا کر سرفراز احمد کو میدان میں اتارا تھا۔ سرفراز نے اس سیریز میں جس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس سے اگلے کچھ وقت تک ٹیسٹ ٹیم میں ان کی جگہ یقینی سمجھی جا رہی ہے ۔

      بتادیں کہ محمد رضوان کو بابر اعظم کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ بابر اعظم پر یہ الزامات لگتے رہے ہیں کہ وہ رضوان کی جگہ کسی اور وکٹ کیپر بلے باز کو ٹیم میں نہیں دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں شاداب خان کے بعد رضوان کا نائب کپتان بننا طے سمجھا جارہا تھا۔ تاہم شاہد آفریدی کے آنے کے بعد حالات بدل گئے ہیں ۔ شان مسعود کو نائب کپتان بنائے جانے کو بھی اسی سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔

      قابل ذکر ہے کہ شان مسعود نے اپنا آخری ون ڈے مارچ 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔ انہوں نے اب تک کل 5 ون ڈے میچز کھیلے ہیں، جس میں 22 کی اوسط سے 111 رنز بنائے ہیں۔ وہیں رضوان نے 49 میچوں میں 29.58 کی اوسط سے 1065 رنز بنائے ہیں ۔

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے پہلے نیوزی لینڈ کے کپتانی کین ولیمسن کا بڑا بیان،کہی یہ بات


      یہ بھی پڑھئے: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کب شروع ہوگی ون ڈے سیریز، جانئے کب اور کیسے دیکھیں لائیو



      پاکستانی اسکواڈ :

      بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، امام الحق، کامران غلام، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم، نسیم شاہ، سلمان آغا، شاہنواز دہانی، شان مسعود ، طیب طاہر، اسامہ میر ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: