نئی دہلی: آسٹریلیا کے عظیم گیند باز شین وارن (Shane Warne) کرکٹ کے میدان پر جتنا سرخیوں میں رہے۔ میدان کے باہر بھی اتنا ہی ذاتی زندگی کو لے کر بھی سرخیوں میں رہے۔ کیریئر کے دوران تنازعہ میں رہنے والے شین وارن ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اس سے پیچھا نہیں چھڑا پائے۔ ایک بار پھر وہ سرخیوں میں ہیں اور اس بار میچ فکسنگ کو لے کر انہوں نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ کے دوران انہیں رشوت کا آفر دیا گیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ میچ میں خراب کارکردگی کرنے کے لئے انہیں کہا گیا تھا۔ امیزون پرائم پر آنے والی ڈاکیومنٹری میں شین وارن اس کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ 1994 میں کراچی میں پاکستان (Australia vs Pakistan) کے خلاف کھیلے گئے ٹسٹ میچ کے چوتھے دن انہیں دو لاکھ 76 لاکھ ڈالر کی رشوت کی پیشکش کی گئی تھی اور یہ آفر پاکستانی کپتان سلیم ملک نے دیا تھا۔ سلیم ملک (Salim Malik) نے ان سے کہا تھا کہ انہیں مجھ سے ملنا ہے۔ شین وارن نے کہا کہ ہمیں پورا بھروسہ تھا کہ ہم میزبان کو ہرا دیں گے۔
ہم گھر میں ہی ہار گئے تو ہمارے گھر جلا دیئے جائیں گےعظیم گیند باز نے کہا کہ وہ سلیم ملک سے ملے بھی اور دونوں بیٹھ کر میچ کو لے کر بات کرنے لگے۔ میں نے کہا کہ ہاں مجھے لگتا ہے کہ کل ہم جیت جائیں گے۔ اس کے بعد پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ ہم نہیں ہرا سکتے۔ آپ نہیں جانتے کہ اگر ہم گھر میں ہی ہار گئے تو ہمارے گھر جلا دیئے جائیں گے۔ شین وارن نے کہا کہ اس کے بعد سلیم ملک نے مجھے اور میرے ساتھی کھلاڑی ٹیم کو رشوت آفر کی۔ ساتھ ہی مجھے وائڈ گیند ڈالنے کے لئے کہا گیا۔
شین وارن نے کہا کہ سلیم ملک کی اس بات کو سن کر وہ حیران رہ گئے اور انہوں نے پاکستانی کھلاڑی کو کہا کہ نہیں، ہم تم کو ہرائیں گے۔ اس کی جانکاری کپتان مارک ٹیلر، کوچ باب ٹیلر کو دی اور میچ ریفری تک بھی یہ بات پہنچی۔ سال 2000 میں سلیم ملک پر تاحیات پابندی لگا دی گئی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔