Cricket News: 'کڈنیپرس نے پہلے کپڑے اتارے اور پھر...'، شین وارن کے ساتھی اسپنر نے سنائی اپنے اغوا کی کہانی
Cricket News: 'کڈنیپرس نے پہلے کپڑے اتارے اور پھر۔۔۔'، شین وارن کے ساتھی اسپنر نے سنائی اپنے اغوا کی کہانی (PC-Sports anuga instagram)
stuart macgill kidnapping incident : آسٹریلیا کے سابق گیندباز اسٹورٹ میک گل نے 15 ماہ قبل ہونے والے اپنے اغوا سے متعلق ایک چونکا دینے والی کہانی سنائی ہے۔ میک گل کو پچھلے سال ان کے سڈنی کے گھر سے مسلح بدمعاشوں نے اغوا کرلیا تھا۔
نئی دہلی : آسٹریلیا کے سابق گیندباز اسٹورٹ میک گل نے 15 ماہ قبل ہونے والے اپنے اغوا سے متعلق ایک چونکا دینے والی کہانی سنائی ہے۔ میک گل کو پچھلے سال ان کے سڈنی کے گھر سے مسلح بدمعاشوں نے اغوا کرلیا تھا۔ حالانکہ اس کیس میں اس وقت نیا موڑ آگیا تھا جب میک گل کے اغوا میں ملوث دو بھائیوں نے گرفتاری کے بعد میک گل کے بارے میں چونکا دینے والا انکشاف کیا تھا۔ ان دونوں بھائیوں نے میک گل پر منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا اور یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ میک گل خود ان کے ساتھ گئے تھے اور یہ اغوا کی بات بالکل غلط ہے۔ کس کا دعویٰ سچا اور کون جھوٹا ہے؟ یہ عدالت میں ہی ثابت ہوگا۔ تاہم اس کے لیے اکتوبر 2023 تک انتظار کرنا پڑے گا، کیونکہ تب تک یہ معاملہ عدالت میں پہنچے گا۔
میک گل نے اس پورے واقعہ کے بعد بار بار خود کے بے قصور ہونے کا دعوی کیا ہے ۔ انہوں نے یہ بات کئی مرتبہ دہرائی ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے ۔ حال ہی میں انہوں نے اس پورے واقعہ سے متعلق ایک خوفناک کہانی سنائی۔
شین وارن کے ساتھ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے لیے گیند بازی کرچکے میک گل نے SEN WA Breakfast کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ "آپ اپنے دشمن کے ساتھ بھی ایسا ہوتا نہیں دیکھنا چاہیں گے۔ کافی اندھیرا ہو رہا تھا اور مجھے ایک کار کی ڈگی میں بند کردیا گیا تھا۔ میں نے شروع میں اس کی مخالفت کی، لیکن ان کے پاس ہتھیار تھے، اس لیے میرے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔ میں نہیں جانتا تھا کہ ہم کہاں جا رہے ہیں اور مجھے کس نے پکڑا ہے؟ انہوں نے ہتھیار کے دم پر مجھے کپڑے اتارنے پر مجبور کر دیا تھا۔ اس کے بعد مجھے بری طرح مارا پیٹا گیا اور پھر پھینک دیا گیا ۔ یہ پورا واقعہ شاید تین گھنٹوں تک جاری رہا۔
اس معاملہ میں پولیس نے جن 4 افراد کو گرفتار کیا تھا، ان میں سے ایک میک گل کی پارٹنر ماریا کا بھائی ہے اور جب اغوا کاروں نے ضمانت کی درخواست دی تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ میک گل خود منشیات کے کاروبار میں ملوث تھے۔ اپریل میں اس کیس کی سماعت کے دوران جج نے بھی کہا تھا کہ یہ واقعہ منشیات کے سودا کے غلط ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔ وہیں استغاثہ نے یہ بھی دلیل دی کہ میک گل نے خود اس گینگ کو ایک منشیات فروش سے ملوایا تھا، جس نے جعلی کرنسی کے ذریعہ بڑی مقدار میں کوکین خریدی تھی۔ اس وجہ سے گینگ نے میک گل کو پکڑا اور اس سے اپنے نقصان کی تلافی کرنے کیلئے کہا۔
قابل ذکر ہے کہ میک گل نے شین وارن کے دور میں آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا، جس کی وجہ سے وہ زیادہ ٹیسٹ نہیں کھیل سکے۔ 2003-04 میں وارن کے ڈرگ بین کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہونے کے دوران میک گل نے 11 ٹیسٹ میں 53 وکٹیں لے کر اپنی صلاحیت کو ثابت بھی کیا، لیکن انہیں زیادہ مواقع نہیں ملے۔ میک گل نے آسٹریلیا کی جانب سے 44 ٹیسٹ میں 208 وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں 3 ون ڈے میچوں میں اس گیند باز نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ میک گل نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں مجموعی طور پر 774 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔