شاردل ٹھاکر ایئرپورٹ پر غصے سے لال پیلے ہوئے تو ہربھجن نے مانگی معافی، جانئے کیوں
شاردل ٹھاکر ایئرپورٹ پر غصے سے لال پیلے ہوئے تو ہربھجن نے مانگی معافی، جانئے کیوں (Instagram)
Shardul Thakur News: ہندوستانی تیز گیند باز شاردل ٹھاکر کا کٹ بیگ ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمنل دو سے غائب ہوگیا ۔ اس کے بعد انہوں نے ٹویٹ کرکے مدد مانگی ۔ ہربھجن سنگھ نے ان کے ٹویٹ کا جواب دیا اور معافی مانگتے ہوئے جلد مدد پہنچانے کا بھروسہ دلایا ۔ آخری کیوں ہربھجن نے شاردل سے معافی مانگی؟ ۔
نئی دہلی : عام تو عام، خاص لوگ بھی ایئرپورٹ پر کئی مرتبہ پریشانیوں سے گھر جاتے ہیں ۔ ایسا ہی کچھ ہندوستانی تیز گیند باز شاردل ٹھاکر کے ساتھ ممبئی ایئرپورٹ پر ہوا ۔ ان کا کٹ بیگ ایئرپورٹ کے ٹرمنل دو سے غائب ہوگیا ۔ اس کے بعد انہوں نے ٹویٹ کرکے مدد مانگی ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ان کا کرکٹ کٹ بیگ اب تک نہیں آیا ہے اور وہ لیگیج بیلٹ پر سامنا کا انتظار کررہے ہیں اور یہاں ایئرلائنس کا کوئی اسٹاف بھی موجود نہیں ہے ۔ ہربھجن سنگھ نے ان کے ٹویٹ کا جواب دیا اور معافی مانگتے ہوئے جلد مدد پہنچانے کا بھروسہ دلایا ۔ آخری کیوں ہربھجن نے شاردل سے معافی مانگی؟ ۔
شاردل نے ایئرانڈیا کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا کہ کیا آپ کسی کو لیگیج بیلٹ پر میری مدد کیلئے بھیج سکتے ہیں؟ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے، جب میرا کٹ بیگ وقت پر نہیں پہنچا اور ایئرلائنس کمپنی کا کوئی اہلکار بھی مدد کیلئے موجود نہیں ہے ۔
ان کے اس ٹویٹ پر عام آدمی پارٹی سے راجیہ سبھا کے رکن اور سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے جواب دیا : آپ فکر مت کیجئے، شاردل آپ کو آپ کا سامان جل جائے گا، ہمارا اسٹاف وہاں پہنچ جائے گا ۔ پریشانی کیلئے معذرت ہے ۔ بتادیں کہ ہربھجن سنگھ ایئرانڈیا کے ملازم رہ چکے ہیں اور اس ایئرلائنس کمپنی کیلئے کرکٹ کھیل چکے ہیں ۔
ہربھجن کے ٹویٹ کے جواب میں شاردل نے ایک اور ٹویٹ کیا۔ انہوں نے لکھا: بھجی پاجی آپ کو پیار، مجھے دوسری ایئرلائنس کمپنی کے اسٹاف نے مدد کردی ۔ میرا سامان مل گیا ۔ آپ کا شکریہ ۔
بتادیں کہ شاردل نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ختم ہوئی ون ڈے سیریز میں ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ انہوں نے تین میچ میں تین وکٹ لئے تھے اور کفایتی گیند بازی بھی کی تھی ۔ ایسی خبریں ہیں کہ شاردل بھی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا جاسکتے ہیں ۔ انہیں ریزرو کھلاڑی کے طور پر آسٹریلیا بھیجا جاسکتا ہے ۔ وہ محمد سمیع اور محمد سراج کے ساتھ آسٹریلیا جاسکتے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔