ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے ٹیم انڈیا کو ملی بڑی راحت، اسٹار آل راونڈر ہوا فٹ، آتے ہی مچایا تہلکہ
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے ٹیم انڈیا کو ملی بڑی راحت، اسٹار آل راونڈر ہوا فٹ، آتے ہی مچایا تہلکہ (ap)
WTC Final : ہندوستانی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل سے قبل انجری سے پریشان دکھائی دے رہی ہے۔ ٹیسٹ کے لحاظ سے شریس ایئر، ریشبھ پنت، جسپریت بمراہ سنگین انجری کی وجہ سے فائنل کا حصہ نہیں ہیں۔
نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل سے قبل انجری سے پریشان دکھائی دے رہی ہے۔ ٹیسٹ کے لحاظ سے شریس ایئر، ریشبھ پنت، جسپریت بمراہ سنگین انجری کی وجہ سے فائنل کا حصہ نہیں ہیں۔ اس دوران فائنل ٹیم میں شامل کچھ کھلاڑیوں نے آئی پی ایل کے دوران ہندوستانی ٹیم کے حوصلے بلند کئے ہیں، جس میں تیز گیند باز آل راؤنڈر شاردول ٹھاکر کا نام بھی شامل ہے۔ پچھلے کچھ میچوں میں شاردول چوٹ کی وجہ سے کے کے آر کا حصہ نہیں تھے۔
شاردول ٹھاکر نے اپنی آل راؤنڈ کارکردگی سے سب کی توجہ کھینچ لی ہے۔ آئی پی ایل 2023 میں انہوں نے کے کے آر کے لئے ایک شاندار نصف سنچری بنائی تھی، جس کو دیکھتے ہوئے وہ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے اہم کڑی بن جاتے ہیں، لیکن آئی پی ایل کے 3 میچوں میں وہ چوٹ کی وجہ سے میدان میں نہیں اترسکے تھے تو وہیں وہ چوتھے میچ میں بھی گیند نہیں کر پائے۔ لیکن جمعرات کو حیدرآباد کے خلاف میچ میں شاردول نے سلیکٹرز کی ٹینشن کو کم کردیا۔ وہ مکمل طور پر فٹ نظر آرہے تھے اور گیند بازی کے پہلے ہی اوور میں انہوں نے کمال کردیا۔ شاردول ٹھاکر نے 4 میچوں کے بعد گیند بازی میں شاندار واپسی کی۔ انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں کے کے آر کیلئے ایک اہم وکٹ حاصل کی۔ گزشتہ میچ میں نصف سنچری بنانے والے ابھیشیک شرما کو شاردول ٹھاکر نے اپنا شکار بنایا۔ اس کے بعد انتہائی جارحانہ نظر آنے والے ہینرک کلاسن کو بھی رسل کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔
اس طرح شاردول نے گیند بازی کے معاملہ میں شاندار واپسی کی ہے۔ اس میچ میں ابھیشیک شرما صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کے کے آر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے حیدرآباد کو 172 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کو حیدرآباد کی ٹیم حاصل نہیں کرسکی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔