உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کیلئے ٹیم انڈیا میں تبدیلی ، اکشر پٹیل کی جگہ شاردل ٹھاکر ٹیم میں شامل

    بڑی خبر : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کیلئے ٹیم انڈیا میں تبدیلی ، اکشر پٹیل کی جگہ شاردل ٹھاکر ٹیم میں شامل

    بڑی خبر : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کیلئے ٹیم انڈیا میں تبدیلی ، اکشر پٹیل کی جگہ شاردل ٹھاکر ٹیم میں شامل

    آئی پی ایل 2021 میں بہترین فارم میں چل رہے شاردل ٹھاکر (Shardul thakur) کو ہندوستان کی 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہیں اکشر پٹیل (axar patel ) کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ وہیں اکشر پٹیل کو ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ شروع ہونے میں اب صرف گنتی کے دن باقی رہ گئے ہیں ۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں بدھ کو ایک بڑی تبدیلی کی گئی ۔ آئی پی ایل 2021 میں بہترین فارم میں چل رہے شاردل ٹھاکر کو ہندوستان کی 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہیں اکشر پٹیل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ وہیں اکشر پٹیل کو ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے ۔ اکشر پٹیل پہلے 15 رکنی ٹیم کا حصہ تھے ۔

      مانا جارہا ہے کہ ٹیم میں یہ تبدیلی ہاردک پانڈیا کی فٹنس کے پیش نظر کی گئی ہے ، کیونکہ وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں ۔ آئی پی ایل 2021 میں بھی انہوں نے گیند بازی نہیں کی ۔ ایسی صورت میں تیز گیند بازی کرنے کے ساتھ ساتھ جارحانہ بلے بازی کرنے والے شاردل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ ٹیموں کو 15 اکتوبر سے پہلے ہی اپنی حتمی ورلڈ کپ ٹیم  کی فہرست آئی سی سی کو دینی ہے ۔

      ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم انڈیا

      وراٹ کوہلی (کپتان) ، روہت شرما (نائب کپتان) ، کے ایل راہل ، سوریہ کمار یادو ، ریشبھ پنت (وکٹ کیپر) ، ایشان کشن ، ہاردک پانڈیا ، رویندر جڈیجہ ، راہل چاہر ، آر اشون ، شاردل ٹھاکر ، ورون چکرورتی ، جسپریت بمراہ ، بھونیشور کمار اور محمد سمیع ۔

      ریزرو کھلاڑی: شریس ایئر ، دیپک چاہر ، اکشر پٹیل۔

      نیز ٹیم میں تبدیلی کرنے کے ساتھ ساتھ بی سی سی آئی نے کچھ اور کرکٹرز کو بھی شامل کیا ہے ، جو ٹیم انڈیا کے ساتھ ببل میں رہیں گے اور ٹریننگ میں ساتھ رہیں گے۔ ان میں آویش خان ، عمران ملک ، ہرشل پٹیل ، لقمان میریوالا ، وینکٹیش ایئر ، شہباز احمد اور گوتھم شامل ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: