Shaz and Waz: روی شاستری کے ساتھ لارڈز میں نظر آئے وسیم اکرم ، دیکھئے تصویر وائرل
Cricket News: شاستری ان دنوں انگلینڈ میں ہیں۔ 26 جون کو انہوں نے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے پاکستان کے سابق تیز گیند باز وسیم اکرم کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔ جیسے ہی سابق کوچ نے تصویر شیئر کی، یہ وائرل ہوگئی۔
Cricket News: شاستری ان دنوں انگلینڈ میں ہیں۔ 26 جون کو انہوں نے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے پاکستان کے سابق تیز گیند باز وسیم اکرم کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔ جیسے ہی سابق کوچ نے تصویر شیئر کی، یہ وائرل ہوگئی۔
نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ روی شاستری اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ شاستری ان دنوں انگلینڈ میں ہیں۔ 26 جون (اتوار) کو انہوں نے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے پاکستان کے سابق تیز گیند باز وسیم اکرم کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔ جیسے ہی سابق کوچ نے تصویر شیئر کی، یہ وائرل ہوگئی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی مدت کار ختم ہونے کے بعد روی شاستری کا انگلینڈ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ کمنٹری کرنے کیلئے انگلینڈ گئے ہیں۔
روی شاستری نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر وسیم اکرم کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔ انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا : شاز اینڈ واز، ہوم آف کرکٹ۔ وسیم اکرم کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا۔ تصویر میں روی شاستری اور وسیم اکرم ایک طرح کا کا سوٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔ دونوں سابق کرکٹرز نے گلابی ٹائی پہن رکھی ہے۔ روی شاستری کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر کو ہزاروں فینس نے لائیک کیا ہے۔
فرینڈلی میچ میں حصہ لیا
اس دوران وسیم اکرم نے فرینڈلی میچ میں حصہ لیا۔ جس میں جوس بٹلر بھی شامل تھے۔ اس دوران اکرم نے ان فارم بلے باز جوس بٹلر کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی۔ اکرم نے تصویر کے کیپشن میں لکھا : آج بڑا میچ ہے، لیکن اس شخص کے بارے میں تھوڑا پریشان ہوں۔ جدید دور کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک۔
ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان دوبارہ شیڈول ٹیسٹ میچ یکم جولائی سے ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے آگے ہے۔ گزشتہ سال کئی ہندوستانی کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے پانچواں ٹیسٹ میچ ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم ان دنوں انگلینڈ میں ہے اور ٹیسٹ سے پہلے پریکٹس میچ کھیل رہی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔