ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز شیکھر دھون نے پاکستانی کرکٹروں کو لے کر بڑا بیان دیا ہے ۔ انہوں نے ایک ٹی وی چینل پر انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ہندوستان کے بارے میں بات کرنے سے پہلے اپنے ملک کی صورتحال کو سدھارنا چاہئے ۔ انڈیا ٹی وی پر ایک شو میں ان سے جب کہا گیا کہ وہ میدان میں پاکستانی کھلاڑیوں کی خوب پٹائی کرتے ہیں اور ٹویٹر پر بھی اس میں پیچھے نہیں رہتے ۔ پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف ٹویٹ کرنا ان کا نیا شوق بن گیا ہے ، تو دھون نے کہا کہ اگر کوئی ہمارے ملک کے بارے میں کچھ کہے گا تو ہمیں ضرورت نہیں کہ کوئی کچھ کہے ، پہلے اپنے ملک کو سدھارو پھر دوسروں کو کہنا ۔ وہ کہتے ہیں کہ جن کے گھر شیشہ کے بنے ہوتے ہیں وہ دوسروں کے گھر پتھر نہیں پھینکا کرتے ۔
اس دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ گزشتہ سال انہوں نے پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے خلاف بھی ٹویٹ کیا تھا ، اس پر انہوں نے بتایا کہ انہیں آفریدی کا ٹویٹ پسند نہیں آیا تھا ۔ آفریدی نے کشمیر کو لے کر ٹویٹ کیا تھا ۔ دھون نے اس کے جواب میں لکھا تھا کہ پہلے خود کے ملک کی حالت سدھارو ، اپنی سوچ اپنے پاس رکھو ، اپنے ملک کا جو ہم کررہے ہیں وہ اچھا ہی ہے اور آئندہ جو کرنا ہے وہ ہمیں اچھی طرح سے معلوم ہے ۔ زیادہ دماغ مت لگاو ۔
بتادیں کہ آفریدی سوشل میڈیا پر دھون کے علاوہ گوتم گمبھیر اور ایشانت شرما سے بھی بھڑ چکے ہیں ۔ گمبھیر کا تو ابھی گزشتہ دنوں بھی آفریدی سے ٹکراو ہوگیا تھا ۔ سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان کشمیر کے مسئلہ پر کافی بحث ہوئی تھی ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔