ہوم » نیوز » اسپورٹس

جذباتی ہوئے ہندستان کے سلامی بلے باز شیکھر دھون، بولے۔ ٹیم انڈیا نے دیں زندگی بھر کی یادیں

ہندستان کے سلامی بلے باز شیکھر دھون (Shikhar Dhawan) نے آج سے ٹھیک 10 سال پہلے انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹیم انڈیا (team india) کے لئے ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے ان دس سال کے مکمل ہونے کے موقع پر دل کو چھو لینے والی بات کہہ دی ہے۔

  • Share this:
جذباتی ہوئے ہندستان کے سلامی بلے باز شیکھر دھون، بولے۔ ٹیم انڈیا نے دیں زندگی بھر کی یادیں
شیکھر دھون

ہندستان کے سلامی بلے باز شیکھر دھون (Shikhar Dhawan) کو ٹیم انڈیا (team india) کی جانب سے کھیلتے ہوئے منگل کو پورے 10 مکمل ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر شیکھر دھون کافی جذباتی نظر آئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے دل کو چھو لینے والی بات کہہ ڈالی۔درصل شیکھر دھون (Shikhar Dhawan) نے سوشل میڈیا ٹویٹر پر لکھا کہ ٹیم انڈیا کے ساتھ 10 سال، ملک کے لئے کھیلتے ہوئے 10 سال، اس سے بڑا کوئی اعزاز نہیں۔ میری ملک کی نمائندگی (Representing) نے مجھے زندگی بھر کی یادوں سے نوازا ہے اس کے لئے میں ہمیشہ شکر گزار ہوں۔


20 اکتوبر 2010 کو ونڈے کرکٹ میں شیکھر دھون نے  ڈیبیو کیا تھا

ہندستان کے سلامی بلے باز شیکھر دھون (Shikhar Dhawan) نے آج سے ٹھیک  10 سال پہلے انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹیم انڈیا (team india) کے لئے ڈییبیو کیا تھا۔ شیکھر دھون نے 20 اکتوبر 2010 کو آسٹریلیا کے خلاف ہندستان (Team India) کے لئے ونڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ شیکھر دھون نے 136 ونڈے میچوں میں ملک کی نمائندگی کی ہے جس میں انہوں نے 5 ہزار 688 رن بنائے۔ شیکھر دھون کی بہترین 143رن کی اننگ ہے۔



ونڈے ڈیبیو کے اگلے سال شیکھر دھون نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی۔ 20 میں ڈیبیو کیا۔ 34 سال کے سلامی بلے باز شیکھر دھون (Shikhar Dhawan) نے 34 ٹیسٹ میچ بھی کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 2 ہزار تین سو پندرہ (315) رن بنائے۔

فی الحال شیکھر دھون (Shikhar Dhawan) آئی پی ایل (ipl 2020) میں مصروف ہیں اور دہلی کیپیٹلس (Delhi Capitals) کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے چنئی سپر کنگس (chennai super kings) کے خلاف اپنی پہلا ٹی۔ 20 سنچری لگائی تھی۔ منگل کو دہلی کا سامنا کنگس الیون پنجاب (Kings XI Punjab) سے ہوگا۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 20, 2020 07:02 PM IST