ورلڈ کپ 2019 : ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا ، تین ہفتوں کیلئے باہر ہوئے سلامی بلے باز شیکھر دھون
آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ میچ میں شاندار سنچری بنانے والے سلامی بلے باز شیکھر دھون انگوٹھے میں چوٹ کی وجہ سے تین ہفتے کیلئے کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jun 11, 2019 02:05 PM IST

آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ میچ میں شاندار سنچری بنانے والے سلامی بلے باز شیکھر دھون انگوٹھے میں چوٹ کی وجہ سے تین ہفتے کیلئے کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے ۔
ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ میچ میں شاندار سنچری بنانے والے سلامی بلے باز شیکھر دھون انگوٹھے میں چوٹ کی وجہ سے تین ہفتے کیلئے کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے ۔ دھون کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں چوٹ لگ گئی تھی ۔ اب ٹیم کے سامنے چیلنج یہ ہوگا کہ روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کی ذمہ داری کس بلے باز کو دی جائے ۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران شیکھر دھون کو بائیں ہاتھ میں چوٹ لگ گئی تھی ۔ دھون کو تیز گیند باز ناتھن کلٹر نائل کی اچھال بھری گیند سے چوٹ لگی تھی ۔ حالانکہ وہ درد کے باوجود بلے بازی کرتے رہے ۔ چوٹ زیادہ سنگین نہ ہوجائے ، اس کیلئے دھون فیلڈنگ کیلئے میدان پر نہیں اترے تھے ۔ ان کی جگہ رویندر جڈیجہ نے فیلڈنگ کی تھی ۔
دھون کی چوٹ اس لئے بھی ٹیم انڈیا کیلئے بڑا جھٹکا ہے کیونکہ اس بلے بازنے آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ آسٹریلیا کے خلاف بھی گزشتہ میچ میں دھون مین آف دی میچ تھے ۔ دھون نے اس میچ میں 117 رن بنائے تھے ۔ آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں دھون کی یہ چھٹی سنچری تھی ۔