نئی دہلی: پاکستان کی مسلسل دوسری شکست سے پیدا ہونے والی پریشانی یا ہندوستان کے دھماکیدار مظاہرے سے جلن۔ شعیب اختر زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کو ہضم نہیں کر پا رہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ پاکستان پر لعنت بھیجنے کے بعد اب وہ بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی پیش گوئیاں کر رہے ہیں۔ اختر نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ سے گھر لوٹ آئے گی اور ٹیم انڈیا بھی سیمی فائنل سے آگے نہیں جائے گی۔
شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ پاکستانی ٹیم رواں ہفتے وطن واپس آئے گی اور بھارت بھی سیمی فائنل کھیلنے کے بعد اگلے ہفتے وطن واپس لوٹ جائے گا۔ وہ (ہندستان) بھی کوئی تیس مار خان نہیں اور ہم ان سے بدتر ہیں۔
اب اختر ٹیم اندیا کے لیے ایسا کیوں کہہ رہے ہیں، یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ کیوں کہ اس T20 ورلڈ کپ میں ہندوستان واحد ٹیم ہے جس نے لگاتار دو میچ جیتے ہیں اور پاکستان اپنے دونوں میچ ہار چکا ہے۔ اگر ہندوستان اتوار کو جنوبی افریقہ کو شکست دیتا ہے تو روہت شرما اینڈ کمپنی تقریباً سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔ کیونکہ اس کے بعد ہندوستان کو بقیہ دو میچ بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف کھیلنے ہیں۔
سیمی فائنل کی دوڑ میں کون سب سے آگے؟ کیا آخری چار میں اب بھی پہنچ سکتا ہے پاکستان
ایلون مسک بنے ٹوئٹر کے باس تو پراگ اگروال کی ہوئی چھٹی، جانئے اس انڈین سی ای او کی کہانیشعیب اختر نے مزید کہا، 'میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ یہ سلامی بلے باز، مڈل آرڈر ہمارے لیے اس سطح پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کیا کہوں؟ پاکستان کے پاس ایک خراب کپتان ہے۔ زمبابوے کے خلاف شکست کے بعد پاکستان دوسرے ہی میچ میں ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔ شاہین آفریدی کی فٹنس ٹھیک نہیں۔ بابر کی کپتانی میں خامی ہے۔ اب آپ کس قسم کا کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں؟ خدا کے واسطے آپ زمبابوے سے ہار گئے۔ آپ سمجھ نہیں سکتے کہ آپ کی کرکٹ تباہ ہو رہی ہے؟ پی سی بی کے چیئرمین اور انتظامیہ کے پاس کیا دماغ نہیں ہے؟ ہمیں 4 گیند بازوں کے ساتھ اترنا تھا اور ہم 3 تیز گیند بازوں کے ساتھ کھیلے۔ ایک مہذب مڈل آرڈر ضروری ہے اور آپ صرف چند کو منتخب کر رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔