ہوم » نیوز » اسپورٹس

شعیب اختر نے کی وزیر اعظم مودی کی تعریف ، کہا : ہندوستان کی کورونا کے خلاف جنگ قابل ستائش

شعیب اختر نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے کورونا وائرس کے خلاف ایک دم صحیح وقت پر صحیح قدم اٹھایا ۔

  • Share this:
شعیب اختر نے کی وزیر اعظم مودی کی تعریف ، کہا : ہندوستان کی کورونا کے خلاف جنگ قابل ستائش
شعیب اختر نے کی وزیر اعظم مودی کی تعریف ، کہا : ہندوستان کی کورونا کے خلاف جنگ قابل ستائش

وزیر اعظم نریندر مودی  (PM Modi) کے خلاف اکثر پاکستان کے کھلاڑی بیان بازی کرتے رہتے ہیں ۔ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی تو یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ اس وقت تک نہیں ہوسکتے ہیں ، جب تک نریندر مودی اقتدار میں ہیں ۔ حالانکہ اتوار کو پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے وزیر اعظم مودی کی جم کر تعریف کی ۔ شعیب اختر نے کورونا وائرس کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کی سراہنا کی ۔


شعیب اختر نے سوشل میڈیا ایپ ہیلو پر کھیل ایکسپرٹ سمیت راجگرو سے بات چیت میں کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے کورونا وائرس کے خلاف ایک دم صحیح وقت پر صحیح قدم اٹھایا ۔ شعیب اختر نے ہندوستان میں جاری لاک ڈاون کے قدم کو بالکل صحیح ٹھہرایا ۔


شعیب اختر نے اتوار کو ایک مرتبہ پھر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ سیریز کی بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان ساس ۔ بہو کی طرح منہ پھلا کر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ بات چیت سے ہر معاملہ حل ہوتا ہے ، لیکن کوئی بات کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ بتادیں کہ آٹھ اپریل کو شعیب اختر نے ایک ویڈیو کے ذریعہ ہندوستان سے مدد مانگی تھی ۔


خیال رہے کہ کورونا وائرس نے پاکستان کو کافی زیادہ معاشی چوٹ پہنچائی ہے ۔ عمران خان مسلسل اقتصادی مدد کی اپیل کررہے ہیں ، لیکن ابھی تک کوئی پاکستان کی مدد کیلئے آگے نہیں آیا ہے ۔ یہاں تک کہ پاکستان کے قریبی مانے جانے والے چین نے بھی کی کچھ خاص مدد نہیں کی ہے ۔ چین نے ماسک اور کٹ ضرور پاکستان کو دئے تھے ، لیکن اس میں سے آدھے سے زیادہ خراب نکلے ۔

سچن ، وراٹ اور روہت شرما کی جم کی تعریف

شعیب اختر نے ہندوستانی کرکٹرس کو لے کر بھی کافی باتیں کیں ۔ انہوں نے سچن تیندولکر ، راہل دراوڑ ، وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی جم کر تعریف کی ۔ شعیب نے بتایا کہ وہ ہندوستانی سلامی بلے باز روہت شرما کے بڑے فین ہیں ۔ وہ تین ڈبل سنچریاں لگانے والے بلے باز سے بات کرکے انہیں بتا چکے ہیں کہ دنیا میں ان سے بہترین ٹائمنگ کسی کی نہیں ہے ۔ وہیں سچن کے بارے میں بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ وہ انتہائی پرسکون فطرت والے انسان ہیں ۔ شعیب کے مطابق سچن کبھی بھی سلیج نہیں کرتے تھے ، وہ ہمیشہ اپنے بلے سے سلیجنگ کا جواب دیتے تھے ۔

شعیب اختر نے وراٹ کوہلی کو طوفانی بلے باز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کے عظیم بلے بازوں میں شامل ہیں ۔ اگر وہ گیند باز ہوتے تو کوہلی کو آوٹ کرنے کیلئے راونڈ دی وکٹ سے باونسر گیند پھینکتے ۔ شعیب اختر نے کوہلی کے علاوہ روہت شرما ، جو روٹ ، کین ولیمسن اور بابر اعظم کو موجودہ وقت کے پانچ سب سے بہترین بلے بازوں میں شامل کیا ۔
First published: Apr 26, 2020 09:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading