ہوم » نیوز » اسپورٹس

ورلڈ کپ 2019 : ثانیہ مرزا کو لے کر شعیب اختر دیا بڑا بیان ، کہی یہ بات

عالمی کپ میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کی شسکت کے بعد سے ثانیہ مرزا ٹرولرس کے نشانے پر آگئی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی مداح انہیں جم کر نشانہ بنا رہے ہیں ۔

  • Share this:
ورلڈ کپ 2019 : ثانیہ مرزا کو لے کر شعیب اختر دیا بڑا بیان ، کہی یہ بات
ورلڈ کپ 2019 : ثانیہ مرزا کو لے کر شعیب اختر دیا بڑا بیان ، کہی یہ بات

عالمی کپ میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کی شسکت کے بعد سے ثانیہ مرزا ٹرولرس کے نشانے پر آگئی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی مداح انہیں جم کر نشانہ بنا رہے ہیں ۔ دراصل شعیب ملک ہندوستان کے خلاف صفر پر آوٹ ہوگئے تھے اور فینس کو اس بات پر غصہ آرہا تھا کہ وہ اتنے بڑے میچ سے پہلے اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ ہوٹل میں تھے ۔ پھر کیا تھا شعیب ملک کے جلد آوٹ ہونے کا غصہ فینس نے اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا پر نکالنا شروع کردیا ۔


حالانکہ شعیب نے مداحوں سے کھلاڑیوں کے اہل خانہ کو عزت دینے کی اپیل کی تھی ، لیکن ہمیشہ ٹرولرس کے نشانے پر رہنے والی ثانیہ اس مرتبہ بھی کیسے بچنے والی تھیں ۔ ان کے دفاع میں اب شعیب اختر میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے اپنے یو ٹیوب چینل سے ثانیہ مرزا کو نشانہ بنانے والے لوگوں کو خاموش رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔


شعیب نے کہا کہ ثانیہ مرزا بد قسمت ہیں ، وہ کچھ بھی کرلیں ، لیکن اکثر کسی نہ کسی وجہ سے انہیں ہندوستان یا پاکستان کی جانب سے تنقید جھیلنی پڑ ہی جاتی ہے ۔ شعیب اختر نے کہا کہ اگر پاکستان ہار جاتا ہے ، تو وہ نشانے پر آجاتی ہیں ، کیونکہ ان کے شوہر پاکستان کیلئے کھیلتے ہیں ۔


خیال رہے کہ ثانیہ مرزا شوشل میڈیا پر اس وقت نشانہ پر آگئی تھیں جب شوہر شعیب ملک اور پاکستانی کرکٹر وہاب ریاض اور امام الحق کے ساتھ ان کی ڈنر کی تصویریں اور ویڈیو وائرل ہوگئی تھیں ۔ شعیب اختر نے کہا کہ اگر وہ اپنے شوہر سے ملنے چلی گئیں ، اگر وہ ان کے ساتھ ڈنر کیلئے چلی گئیں ، ان کا ایک بچہ ہے ، تو انہوں نے اس میں کیا جرم کیا ۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کو ہندوستان کے خلاف میچ میں 89 رنوں سے شکست ملی تھی۔
First published: Jun 21, 2019 03:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading