اپنا ضلع منتخب کریں۔

    T20 World Cup 2021: ڈیوڈ وارنر کو 'پلیئر آف دی ٹورنامنٹ' ملنے پر بھڑکے شعیب اختر، بتایا غلط فیصلہ

    T20 World Cup 2021: ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف نصف سنچری بنانے والے وارنر کو 'پلیئر آف دی ٹورنامنٹ' قرار دیا گیا ۔ تاہم پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اس سے خوش نہیں ہیں۔

    T20 World Cup 2021: ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف نصف سنچری بنانے والے وارنر کو 'پلیئر آف دی ٹورنامنٹ' قرار دیا گیا ۔ تاہم پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اس سے خوش نہیں ہیں۔

    T20 World Cup 2021: ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف نصف سنچری بنانے والے وارنر کو 'پلیئر آف دی ٹورنامنٹ' قرار دیا گیا ۔ تاہم پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اس سے خوش نہیں ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ڈیوڈ وارنر نے خراب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن کے بعد آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف نصف سنچری بنانے والے وارنر کو 'پلیئر آف دی ٹورنامنٹ' قرار دیا گیا ۔ تاہم پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اس سے خوش نہیں ہیں۔ ایرون فنچ کی قیادت میں آسٹریلیائی ٹیم نے 2007 میں ٹورنامنٹ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ٹرافی جیتی ہے۔ آسٹریلیا نے فائنل میچ میں کین ولیمسن کی زیر قیادت نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔

      ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے دبئی پہنچے شعیب اختر نے کہا کہ آئی سی سی نے ڈیوڈ وارنر کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی قرار دے کر 'غیر منصفانہ فیصلہ' کیا ہے۔ اختر نے اس معاملہ میں ایک ٹویٹ کیا اور آئی سی سی کے اس فیصلے کو غلط قرار دیا۔

      انہوں نے دعویٰ کیا کہ 'پلیئر آف دی ٹورنامنٹ' کا ایوارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ملنا چاہئے تھا۔ شعیب اختر نے ٹویٹ میں لکھا : بابر اعظم کو مین آف دی ٹورنامنٹ بنتے دیکھنے کے لیے حقیقت میں پرجوش تھا ، یقینی طور پر ایک غیر منصفانہ فیصلہ ۔



      ڈیوڈ وارنر نے حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں ایرون فنچ کی قیادت والی ٹیم کے لیے میچ بدلنے والی اننگز کھیلیں ۔ وارنر دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل میچ میں بھی ٹیم کی توقعات پر پورا اترے ۔ ڈیوڈ وارنر نے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی جیت میں اہم نصف سنچری (53) بنائی ۔

      ڈیوڈ وارنر کو آئی سی سی ایونٹ کے 2021 ایڈیشن میں شاندار کارکردگی کیلئے 'پلیئر آف دی ٹورنامنٹ' قرار دیا گیا۔ وارنر آئی سی سی ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی تھے۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم 6 میچوں میں 303 رنز بنا کر بلے بازی فہرست میں ٹاپ پر رہے ۔ وارنر نے اب ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں ایک آسٹریلیائی بلے باز کی طرف سے سب سے زیادہ رنز (289) بنائے ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: