ہوم » نیوز » اسپورٹس

اب شعیب اختر نے ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے میچ کو لے کر دیا یہ بڑا بیان

شعیب اختر نے پلوامہ میں ہندستانی فوجیوں پر ہونے والے حملہ کوغیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندستانی کرکٹ بورڈ کو ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے کا پورا حق حاصل ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 24, 2019 08:41 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اب شعیب اختر نے ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے میچ کو لے کر دیا یہ بڑا بیان
شعیب اختر کی فائل فوٹو

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے پلوامہ میں ہندستانی فوجیوں پر ہونے والے حملہ کوغیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندستانی کرکٹ بورڈ کو ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے کا پورا حق حاصل ہے ۔

ایک انٹرویو کے دوران شعیب اختر نے عالمی کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے سے متعلق ہندستانی کرکٹ بورڈ کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ہندستان کو دیئے گئے پیغام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تاہم پلوامہ میں ہندستانی فوجیوں پر ہونے والا حملہ غیر منصفانہ تھا۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں اور سیاست کو ہمیشہ الگ الگ رکھنا چاہئے،میں پلواما حملے کی مذمت کرتا ہوں تاہم جب بات میرے ملک کی آئے گی تو میں کوئی دوسری بات سوچے بغیر وزیر اعظم عمرا ن خان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف16جون کو مانچسٹر میں شیڈول ورلڈ کپ میچ کھیلنے سے انکار کرنا ہندستانی کرکٹ بورڈ کا حق ہے کیوں کہ ان کی فوجیوں پر حملہ ہوا ہے ۔اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ14فروری کو پلوامہ حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 44 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد میڈیا اور سیاست دان پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

اس سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ہندستان کو ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے چاہے جتنا بھی نقصان ہو۔جبکہ ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ مرکزی حکومت پر چھوڑ رکھا ہے۔


یہ بھی پڑھیں : افغانستان نے ٹی 20 کرکٹ میں توڑا آسٹریلیا کا ورلڈ ریکارڈ ، اس کھلاڑی نے لگائے 16 چھکے



First published: Feb 24, 2019 08:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading