کون ہیں ندا یاسر؟ جس کے جواب سے شعیب اختر نے پکڑ لیا اپنا سر، خوبصورتی ایسی کہ نظریں ہٹانا مشکل!

کون ہیں ندا یاسر؟ جس کے جواب سے شعیب اختر نے پکڑ لیا اپنا سر، خوبصورتی ایسی کہ نظریں ہٹانا مشکل! (instagram)

کون ہیں ندا یاسر؟ جس کے جواب سے شعیب اختر نے پکڑ لیا اپنا سر، خوبصورتی ایسی کہ نظریں ہٹانا مشکل! (instagram)

Shoaib Akhtar News: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے ان دنوں اپنا ایک شو شروع کیا ہے۔ شو کے آن ایئر ہونے سے پہلے ہی اس کے ٹیزر نے دھوم مچا دی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    نئی دہلی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے ان دنوں اپنا ایک شو شروع کیا ہے۔ شو کے آن ایئر ہونے سے پہلے ہی اس کے ٹیزر نے دھوم مچا دی ہے۔ 'راولپنڈی ایکسپریس' کے نام سے مشہور شعیب اختر او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس پر اپنا نیا شو 'دی شعیب اختر شو' لے کر آرہے ہیں۔ اس کے ذریعہ اختر نے ایک ٹاک شو میں ملک کی مشہور ماڈل اور اینکر ندا یاسر کی میزبانی کی۔ اس دوران شعیب اختر ، ندا کے ساتھ برین ٹیزر گیم کھیلتے ہوئے نظر آتے ہیں، جس میں یہ خوبصورت ماڈل پھنستی ہوئی نظر آتی ہیں۔ اختر اور ندا کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

    شعیب اختر جو سوال پوچھتے ہیں، اس کا جواب اسی سوال میں پوشیدہ ہوتا ہے، لیکن ندا یاسر اپنا دماغ نہیں لگا پاتی ہیں۔ اس دوران وہ شو میں بیٹھی اپنے دوست کی مدد لینا چاہتی ہیں، جس کے بعد اختر نے سوال تبدیل کردیا۔ پھر ندا سوال میں پوشیدہ جواب کو پکڑنے میں ناکام رہتی ہیں اور غلط جواب دیدیتی ہیں۔ ندا کو اس وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی ٹرول کیا جا رہا ہے۔

    شعیب اختر نے پہلا سوال کیا کہ پاکستان نے 1992 کا ورلڈ کپ کس سال جیتا تھا؟ ندا کے پاس اس کا جواب نہیں تھا۔ انہوں نے پاس میں بیٹھی اپنی دوست سے پوچھا جنہوں نے ان کے کان میں صحیح جواب بتایا۔

    ندا اس جواب کو یاد کرلیتی ہیںِ جس کے بعد شعیب اختر سوال بدل کر پوچھتے ہیں کہ پاکستان نے 2009 میں ورلڈ کپ کب جیتا تھا۔ سوال سننے پر ندا ادھر ادھر دیکھے بغیر رٹے رٹائے جواب 1992 بولتی نظر آتی ہیں۔ حالانکہ اس دوران ان کی دوست نے انہیں ٹھیک سے سوال سننے کیلئے کہا، لیکن انہوں نے اپنی دوست کی بات کو نظر انداز کر دیا۔


    یہ بھی پڑھئے: شاہین آفریدی نے پھینکی ایسی گیند، دیکھتے ہی رہ گئے رضوان اور اڑ گئی گلیاں، دیکھئے ویڈیو


    یہ بھی پڑھئے: ڈبلیو پی ایل 2023 سے قبل آر سی بی نے ثانیہ مرزا کو خواتین ٹیم کی مقرر کیا مینٹور، جانیے



    قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے 1992 میں عمران خان کی کپتانی میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ اس کے بعد سال 2009 میں یونس خان کی قیادت میں پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پر قبضہ کیا تھا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: