ہوم » نیوز » اسپورٹس

شعیب اختر کاویڈیو وائرل، کہا جس آدمی سے اس کی بیوی خوش نہیں، اسے ہندستان کیسے پسند کرےگا

دراصل اس ویڈیو میںپاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر (Shoaib Akhtar) کہتے نظر آرہے ہیں کہ جس آدمی سے اس کی بیوی خوش نہیں ہے، اسے ہندستان کیسے پسند کرے گا؟ آیئے آپ کو بتاتے ہیں آخر معاملہ کیا ہے۔

  • Share this:
شعیب اختر کاویڈیو وائرل، کہا جس آدمی سے اس کی بیوی خوش نہیں، اسے ہندستان کیسے پسند کرےگا
شعیب اختر

ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور موجودہ بی سی سی آئی چیف سوربھ گانگولی(Sourav Ganguly)  کے بارے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچائے پوئے ہے۔ دراصل اس ویڈیو میںپاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر (Shoaib Akhtar) کہتے نظر آرہے ہیں کہ جس آدمی سے اس کی بیوی خوش نہیں ہے، اسے ہندستان کیسے پسند کرے گا؟ آیئے آپ کو بتاتے ہیں آخر معاملہ کیا ہے۔

شعیب اختر کا ویڈیو وائرل

بتادیں کہ  شعیب اختر (Shoaib Akhtar) کا ایک ویڈیوا وائرل ہورہا ہے وہ کافی پرانا ہے۔ در اصل شعیب اختر ایک انٹرویو میں سوربھ گانگولی کی تعریف کررہے تھے۔ انہوں نے گانگولی کو ہندستان کا سب سے شیر دل کپتان بتایا۔ شعیب اختر نے اس انٹرویو میں کہا تھا، سوربھ گانگولی ٹیم انڈیا کو بنایا ہے۔ جب ہم نوے کی دہائی میں کھیلتے تھے تو پاکستانی ٹیم انڈیا کو ہرا۔ہرا کر تھک گئی تھی۔ اس کے بعد جب سوربھ گانگولی کپتان بنے تو ٹیم انڈیا میں ایک آگ سی نظر آئی۔

شعیب اختر نے آگے کہا، جو لوگ کہتے ہیں کہ سوربھ گانگولی Defensive captain ہیں، جو لوگ ایسا سوچتے ہیں ان کا دماغ صحیح نہیں ہے۔ گانگولی نے پوری ٹیم بناکر رکھ دی۔ پھر سیریز جیتنی شروع کی۔ اس کے بعد بی سی سی آئی نے ایک ایسے عجیب آدمی کو گریگ چیپل، اس سے تو اس کی بیوی ہی خوش نہیں ہے، ہندستان کہاں سے خوش ہوتا۔ اس کے کہنے پر گانگولی کو نکال دیا ٹیم سے باہر۔ سوربھ گانگولی نے ملک کی اتنی خدمت کی ہے۔


شعیب اختر بولے: سوربھ گانگولی مجھ سے نہیں ڈرتے تھے
شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ سوربھ گانگولی ان سے بالکل نہیں ڈرتے تھے۔ انہوں نے کہام لوگ کہتے ہیں گانگولی مجھ سے ڈرتے تھے۔ ایسا نہیں ہے، گانگولی مجھ سے نہیں ڈرتے تھے۔ وہ پل شاٹ نہیں کھیل پاتے تھے لیکن وہ ڈرتے نہیں تھے۔ گانگولی بہت بڑے کپتان تھے اور انہوں نے دھونی بھی ٹیم انڈیا کو دیا۔
سوربھ گانگولی(Sourav Ganguly) نے ہندوستان کے لئے 113 ٹیسٹ میچ کھیلے۔ انہوں نے اپنے بلے سے 7212 رنز بنائے۔ گانگولی نے کل  16ٹیسٹ سنچریاں بنائیں۔ ون ڈے میں بھی گانگولی نے 311 میچوں میں 11،363 رنز بنائے اور انہوں نے 22 سنچریاں بنائیں۔ اس کے علاوہ گانگولی کے پاس ون ڈے میں 100 اور ٹیسٹ میں 32 وکٹ بھی ہیں۔

 
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 09, 2020 06:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading