உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup 2022: ہندوستان اور پاکستان کے مقابلہ میں کون ہوگا فاتح؟ پاکستان کے اس لیجنڈ کرکٹر نے کی یہ بڑی پیشین گوئی

    T20 World Cup 2022: ہندوستان اور پاکستان کے مقابلہ میں کون ہوگا فاتح؟ پاکستان کے اس لیجنڈ کرکٹر نے کی یہ بڑی پیشین گوئی  (T20 World cup twitter)

    T20 World Cup 2022: ہندوستان اور پاکستان کے مقابلہ میں کون ہوگا فاتح؟ پاکستان کے اس لیجنڈ کرکٹر نے کی یہ بڑی پیشین گوئی (T20 World cup twitter)

    IND vs PAK: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں ہندوستان اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ہوں گی ۔ یہ میچ 23 اکتوبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کا یہ پہلا ہی میچ ہوگا۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022  (T20 World Cup-2022) میں ہندوستان اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ہوں گی ۔ یہ میچ 23 اکتوبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کا یہ پہلا ہی میچ ہوگا۔ ایک سال پہلے متحدہ عرب امارات اور عمان میں منعقدہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلی مرتبہ ہندوستان کو شکست دی تھی ۔ اس کے بعد سے پاکستان کے حوصلے بلند ہیں ، اسی وجہ سے پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے رواں سال ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہونے والے ہندوستان اور پاکستان کے میچ کو لے کر بڑا دعویٰ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بھی ورلڈ کپ میں پاکستان ہندوستان کو ہرا دے گا۔

      ٹائمز ناؤ کے مطابق شعیب اختر نے کہا کہ ہم میلبورن میں ہندوستان کو ایک مرتبہ پھر ہرائیں گے ۔ پاکستان ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں ہندوستان سے بہتر ٹیم ہے ۔ یہ ہندوستانی میڈیا ہی ہے جو اپنی ٹیم پر غیر ضروری دباؤ ڈالتی ہے، جب بھی کرکٹ میں دونوں ممالک کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے تو ہندوستان کا ہارنا عام بات ہے ۔

      پاکستان نے پچھلے ورلڈ کپ میں ہندوستان کو دی تھی شکست

      ٹیم انڈیا کو پچھلے سال یو اے ای میں منعقدہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلے ہی میچ شکست دی تھی۔ پاکستان نے ہندوستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان نے ہندوستان کو کسی بھی ورلڈ کپ (ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے) میں شکست دی تھی ۔ اس میچ کی بنیاد پر اختر نے اس سال اکتوبر نومبر میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھی ایسے ہی نتائج کی پیش گوئی کی ہے ۔ تاہم ٹورنامنٹ میں ابھی 9 ماہ باقی ہیں ، ایسے میں نتیجہ کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کا پلڑا بھاری ہے۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان 6 میچز ہو چکے ہیں ، جس میں سے ہندوستان نے 5 میچز جیتے ہیں ۔

      یہ پہلا موقع ہوگا جب روہت شرما ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف کپتانی کرتے نظر آئیں گے ۔ گزشتہ سال ستمبر میں وراٹ کوہلی نے ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی تھی ۔ اس کے بعد روہت کو اس فارمیٹ میں ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے ۔

      ہندوستان اور پاکستان ایک ہی گروپ میں

      ہندوستان کو سپر 12 میں پاکستان، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور دو کوالیفائر کے ساتھ گروپ-2 میں رکھا گیا ہے ۔ ہندوستان ٹورنامنٹ میں گروپ اسٹیج پر کل پانچ 5 میچ  کھیلے گا ۔ پہلا 23 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف، دوسرا 27 اکتوبر کو گروپ اے کے رنر اپ کے خلاف ، تیسرا 30 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ، چوتھا 2 نومبر کو بنگلہ دیش کے خلاف اور پانچواں 6 نومبر کو گروپ بی کی فاتح ٹیم کے خلاف ہوگا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: