اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کیا 160 کلو میٹر کی رفتار سے گیند پھینکنے کے لئے ٹرک کھینچنے پڑتے ہیں؟ شعیب اختر نے بتایا پورا فارمولہ

    شعیب اختر نے دنیا کا سب سے تیز گیند باز مانا جاتا ہے۔ انہوں نے 2003 کے عالمی کپ میں 160 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے سب سے تیز گیند باز پھینکی۔ ان کا یہ ریکارڈ آج بھی برقرار ہے۔ تاہم شعیب اختر کیسے 100 میل فی گھنٹے سے زیادہ کی رفتار سے گیند پھینکنے والے گیند باز بنے؟ اس کا انکشاف خود شعیب اختر نے کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے انہوں نے کئی ماہ کی محنت کے بعد اپنی رفتار بڑھائی تھی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: عمران ملک نے آئی پی ایل 2022 میں اپنی رفتار سے سب کو حیران کیا ہے۔ انہوں نے اس سیزن میں 157 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے سب سے تیز گیند پھینکنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ تب سے ہی اس بات کی بحث تیز ہوگئی ہے، کیا عمران ملک کرکٹ تاریخ کی سب سے تیز گیند پھینکنے کے شعیب اختر کے ریکارڈ کو توڑ پائیں گے؟

      حالانکہ اس بحث کے درمیان پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے ایک حیران کرنے والا دعویٰ کیا ہے۔ شعیب اختر نے کہا ہے کہ اپنی گیند بازی کی رفتار بڑھانے کے لئے وہ رات کو ٹرک کھینچا کرتے تھے۔ اسی وجہ سے ان کی گیند بازی کی رفتار بڑھی اور انہوں نے عالمی کرکٹ میں سب سے تیز گیند پھینکنے کا ریکارڈ بنایا

      شعیب اختر نے سال 2003 کے عالمی کپ میں سب سے تیز پھینکنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ انہوں نے تب انگلینڈ کے بلے باز نک نائٹ کو 100.23 میل یعنی 161.3 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گیند پھینک کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ شعیب اختر کا یہ ریکارڈ آج تک کوئی گیند باز نہیں توڑ پایا ہے۔

      شعیب اختر نے اسپورٹس کیڑا سے بات چیت میں سال 2003 کے عالمی کپ میں سب تیز رفتار گیند پھینکنے کے ریکارڈ کے پیچھے کی کہانی بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے انہوں نے 100 میل فی گھنٹے کی رفتار سے گیند پھینکی تھی۔ شعیب اختر نے کہا، جب آپ 155 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گیند پھینکی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      بابر اعظم بھائی کو لے کر نیٹ پریکٹس کرنے پہنچے تو مچ گیا ہنگامہ، PCB نے بھی مانگا جواب

      شعیب اختر نے کہا، جب آپ 155 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گیند بازی کرتے ہیں، تو یاد رکھئے کہ 5 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار ابھی بھی آپ کے اندر باقی ہے۔ حالانکہ اس اضافی اسپیڈ کو حاصل کرنے کے لئے آپ کو ٹریننگ بھی زیادہ کرنی ہوگی۔ میں 158-157 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گیند بازی تو کر رہا تھا، لیکن 160 کا اعدادوشمار حاصل نہیں کرپا رہا تھا۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ آخر ایسا کیوں ہو رہا ہے؟

      میں نے رات میں ٹرک کھینچنا شروع کیا: شعیب اختر

      پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے مزید اپنی اس خاص ٹریننگ کا انکشاف کیا، جس کے دم پر وہ اس مقام کو حاصل کرپائے۔ شعیب اختر نے بتایا کہ میں نے ٹائر باندھ کر دوڑنا شروع کیا، لیکن جلد ہی یہ محسوس کیا کہ وہ ہلکے ہیں۔ اس کے بعد میں نے اپنے کندھوں سے چھوٹی چھوٹی گاڑیاں کھینچنی شروع کیں۔ اسلام آباد میں رات کے وقت سڑکوں پر ٹریفک کم ہوتا ہے تو میں رات کو گاڑیاں کھینچتا تھا۔ میں اپنے رن اپ سے ٹرک یا چھوٹی گاڑیوں کی اسپیڈ میچ کرنے کی کوشش کرتا تھا۔ پھر، مجھے لگا کہ گاڑیاں چھوٹی ہیں۔ اس لئے میں نے ٹرک کھینچنا شروع کیا۔ میں 5-4 میل یعنی 8 کلو میٹر تک ٹرک کھینچتا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: