ہوم » نیوز » اسپورٹس

شعیب اختر نے دیا بڑا بیان ، کہا : ساس ۔ بہو کی طرح منہ پھلا کر بیٹھے ہیں ہندوستان اور پاکستان

شعیب اختر نے کہا کہ اس وقت ضرورت ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کھیل کی مدد سے اپنے رشتوں میں بہتری لائیں ۔

  • Share this:
شعیب اختر نے دیا بڑا بیان ، کہا : ساس ۔ بہو کی طرح منہ پھلا کر بیٹھے ہیں ہندوستان اور پاکستان
دنیا کے سب سے تیز گیند بازی شعیب اختر کی رفتار نے کئی بلے بازوں کو کریز چھوڑنے پر مجبور کردیا تھا ۔ اختر کی گیند بازی کی دنیا مرید تھی ۔ حالانکہ ان کی تیز رفتار گیندوں کے علاوہ ان کی شخصیت بھی دیگر کرکٹروں سے الگ تھی ۔ بیڈ بوائے شیبہ والے شعیب اختر پر ہزاروں حسینائیں دل چھڑکتی تھیں ، جس میں کئی ہندوستانی اداکارائیں بھی شامل ہیں ۔ فائل فوٹو ۔

پاکستان کے سابق لیجنڈ تیز گیند باز شعیب اختر کے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کو لے کر دئے گئے بیان نے ایک نئی بحث شروع کردی ہے ۔ شعیب اختر نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کو کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کیلئے سیریز کھیلنی چاہئے ۔ حالانکہ سنیل گواسکر اور کپل دیو جیسے لیجنڈ کرکٹروں نے انکار کردیا تھا ۔ ہیلو ایپ پر لائیو آنے کے بعد شعیب اختر نے ایک مرتبہ پھر اس معاملہ پر بات چیت کی اور ساتھ ہی کرکٹ سے وابستہ کئی سوالات کے جواب بھی دئے ۔


شعیب اختر نے کہا کہ اس وقت ضرورت ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کھیل کی مدد سے اپنے رشتوں میں بہتری لائیں ۔ اختر نے کہا کہ دونوں ممالک کو بات چیت کے ساتھ اپنے مسائل حل کرنے چاہئیں ۔ دونوں ممالک ایک دوسرے سے ایسے ناراض ہوکر بیٹھے ہیں ، جیسے ساس ۔ بہو ہوں ۔ ایک غصہ ہوکر اس طرف بیٹھا ہے تو دوسرا دوسری طرف ۔ بات کرنے کیلئے کوئی تیار نہیں ہے ۔


شعیب اختر نے ہندوستانی کرکٹرس کو لے کر بھی کافی باتیں کیں ۔ انہوں نے سچن تیندولکر ، راہل دراوڑ ، وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی جم کر تعریف کی ۔ شعیب نے بتایا کہ وہ ہندوستانی سلامی بلے باز روہت شرما کے بڑے فین ہیں ۔ وہ تین ڈبل سنچریاں لگانے والے بلے باز سے بات کرکے انہیں بتا چکے ہیں کہ دنیا میں ان سے بہترین ٹائمنگ کسی کی نہیں ہے ۔ وہیں سچن کے بارے میں بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ وہ انتہائی پرسکون فطرت والے انسان ہیں ۔ شعیب کے مطابق سچن کبھی بھی سلیج نہیں کرتے تھے ، وہ ہمیشہ اپنے بلے سے سلیجنگ کا جواب دیتے تھے ۔


شعیب اختر نے وراٹ کوہلی کو طوفانی بلے باز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کے عظیم بلے بازوں میں شامل ہیں ۔ اگر وہ گیند باز ہوتے تو کوہلی کو آوٹ کرنے کیلئے راونڈ دی وکٹ سے باونسر گیند پھینکتے ۔ شعیب اختر نے کوہلی کے علاوہ روہت شرما ، جو روٹ ، کین ولیمسن اور بابر اعظم کو موجودہ وقت کے پانچ سب سے بہترین بلے بازوں میں شامل کیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 26, 2020 09:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading