ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی پی ایل کے انعقاد پر بھڑکے شعیب اختر نے بی سی سی آئی پر لگائے سنگین الزام اور کر ڈالا یہ بڑا انکشاف

کوروناوائرس وبا کے چلتے آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 (T20 World Cup) کو ملتوی کردیا گیا ہے۔  اس ٹورنامنٹ کے ملتوی ہونے سے پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر (Shoaib Akhtar) بوکھلا گئے اور بی سی سی آئی (BCCI) پر کئی سنگین الزام لگا دئے۔

  • Share this:
آئی پی ایل کے انعقاد پر بھڑکے شعیب اختر نے بی سی سی آئی پر لگائے سنگین الزام اور کر ڈالا یہ بڑا انکشاف
شعیب اختر نے بی سی سی آئی پر لگا ئے کئی سنگین الزام۔

کوروناوائرس وبا (Covid-19 pandemic) کے چلتے آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 (T20 World Cup) کو ملتوی کردیا ہے۔ اکتوبر میں آسٹریلیائی سر زمیں پر کھیلے جانے والی ٹورنامنٹ اب 2021 میں منعقد ہوگی۔ اس ٹورنامنٹ کے ملتوی ہونے سے پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر (Shoaib Akhtar) کو جیسے مرچی لگ گئی ہے۔ شعیب اختر پاکستانی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بوکھلا گئے اور بی سی سی آئی (BCCI) پر کئی سنگین الزام لگا دئے۔

پاکستان کے تیز گیند باز شعیب اختر نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کے ملتوی ہو جانے کیلئے بی سی سی آئی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے کہا بی سی سی آئی نے آئی پی ایل (IPL 2020) کو منعقد کرنے کیلئے عالمی کپ کو ملتوی کروادیا۔ شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ عالمی کپ ہی نہیں ایشیا کپ کا بھی انعقاد ہوسکتا تھا۔ شعیب اختر نے یوٹیوب پر جیو کرکٹ سے بات کرتے ہوئے کہا ایشیا کپ یقینی طور پر ہوسکتا تھا۔ ہندستان اور پاکستان کیلئے یہ ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے کا شاندار موقع تھا، اس کے پیچھے کئی وجہ ہیں اور میں اس میں جانا نہیں چاہتا۔

شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے کہا ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کا بھی انعقاد ہوسکتا تھا لیکن وہ اسے ہونے نہیں دیں گے۔ "آئی پی ایل کو نقصان نہیں ہونے دینا چاہئے ورلڈ کپ جائے بھاڑ میں"۔ بتادیں کہ شعیب اختر بھلے ہی بی سی سی آئی کو اس معاملے کا قصوروار قرار دے رہے ہیں لیکن خود کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد میں خطرہ ظاہر کیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی دلیل تھی کہ کوروناوائرس کے دور میں اتنے سارے کھلاڑیوں کو محفوظ رکھنا ناممکن ہوگا۔

جس کے بعد آئی سی سی نے یہ فیصلہ لیا۔ بتادیں کہ ایشیا کرکڑ کونسل نے (اے سی سی ) آفیشیل طور پر اسی ماہ کی شروعات میں ایشیا کپ 2020 کے رد کرنے کا اعلان کیاتھا۔ سوربھ گانگولی نے اس سے ایک دن پہلے ہی اس کی جانکاری دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  بڑی خبر:  19 ستمبر سے شروع ہوسکتا ہے آئی پی ایل 2020، اتنے بجے شروع ہوں گے میچ

شعیب اختر نے بی سی سی آئی کی طاقت کا حوالہ دینے کیلئے سال 2008 میں ہوئے منکی گیٹ معاملے کی مثال دی۔ اس واقعے میں ہندستان کے آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے آسٹرلیا کے اینڈریو سائیمنڈ پر تبصرہ کیا تھا جس کے بعد تنازعہ ہوگیا تھا۔ شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے کہا، "کئی مرتبہ کوئی کسی کو جملہ بازی کردیتا ہے لیکن بچ جاتا ہے۔ باتیں سیریز بائیکاٹ کرنے کی ہوتی ہیں۔ میں آسٹریلیائی لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ تمہاری پالیسی کہاں ہے "۔ شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے کہا، " بی سی سی آئی نے کہا سیریز ختم کردیتے ہیں اور آسٹریلیا نے کہا کہ اس طرح کی کوئی بات ہی نہیں ہوئی ہے۔ کیا یہ آپ کا ایمان ہے، مائیک پر جو آواز آئی تھی وہ سنی نہیں تھی کیا "۔

ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 رد ہونے کے بعد IPL 2020 کا انعقاد تقریبا طے ہوگیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ آخر دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ کب سے شروع ہوگی؟ اس سوال کا جواب بھی جلد سامنے آجائے گا لیکن اس درمیان خبر آرہی ہے کہ آئی پی ایل (IPL 2020) کی شروعات 19 سے شروع سے ہوسکتی ہے۔ پہلے ایسے مانا جارہا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ 26 ستمبر سے شروع ہوسکتی ہے لیکن یہ ٹورنامنٹ ایک ہفتے پہلے شروع کی جاسکتی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 24, 2020 11:27 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading