ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹیم انڈیا کا کوچ بننا چاہتے ہیں پاکستانی لیجنڈ تیز گیند باز شعیب اختر ، بتائی یہ بڑی وجہ

شعیب اختر نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کے پاس اچھے گیند باز ہیں ۔ بمراہ اور بھونیشور کمار اس وقت بہترین تیز گیند باز ہیں ۔

  • Share this:
ٹیم انڈیا کا کوچ بننا چاہتے ہیں پاکستانی لیجنڈ تیز گیند باز شعیب اختر ، بتائی یہ بڑی وجہ
ٹیم انڈیا کا کوچ بننا چاہتے ہیں پاکستانی لیجنڈ تیز گیند باز شعیب اختر ، بتائی یہ بڑی وجہ

پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر گزشتہ کچھ دنوں سے اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں ۔  وہ کچھ نہ کچھ ایسی بات ضرور کہتے ہیں جو میڈیا میں چھائی رہتی ہے ۔ اب شعیب اختر نے ایک اور ایسی دلچسپ بات کہہ دی ہے ، جو ہندوستانی کرکٹ شائقین کی توجہ اپنی طرف ضرور کھینچے گی ۔ شعیب اختر نے ایک تازہ انٹرویو میں کہا کہ وہ ٹیم انڈیا کے گیند باز کوچ بننا چاہتے ہیں ۔ تاکہ ہندوستان میں ان کے جیسے تیز گیند باز پیدا ہوں ۔


شعیب اختر نے ہیلو ایپ سے خاص بات چیت میں کہا کہ ہندوستانی ٹیم کے پاس اچھے گیند باز ہیں ۔ بمراہ اور بھونیشور کمار اس وقت بہترین تیز گیند باز ہیں ۔ شعیب اختر نے مزید کہا کہ موقع ملا تو میں ٹیم انڈیا کا گیند باز کوچ بننا چاہوں گا تاکہ یہاں بھی اپنے جیسے گیند باز بنا سکوں ۔ شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں آئی پی ایل میں گیند بازی کوچ بننے کا موقع ملا تو وہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرس سے وابستہ ہونا چاہیں گے ۔


شعیب اختر نے ٹیم انڈیا کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ان کے اندر دنیا کا بہترین آل راونڈر بننے کا دم ہے ۔ ساتھ ہی شعیب اختر نے کہا کہ وہ ہربھجن اور یوراج سنگھ نے کافی قریب ہیں ۔ انہوں نے ان دونوں لیجنڈوں کو اپنا اچھا دوست بتایا ۔ شعیب اختر نے سچن اور راہل دراوڑ پر بھی اپنی رائے پیش کی ۔ شعیب اختر نے کہا کہ سچن اور سنیل گواسکر لیجنڈ کھلاڑی تھے ۔ ساتھ ہی شعیب نے یہ بھی کہا کہ سچن سے زیادہ مشکل راہل دراوڑ کو آوٹ کرنا تھا ۔


شعیب اختر نے ایک مرتبہ پھر پی سی بی پر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے پاس صحیح قیادت نہیں ہے ۔ اس کے پاس کھلاڑیوں کو آگے لے جانے کا اچھا پلان نہیں ہے ۔ شعیب اختر نے پی سی بی کی تنقید کے ساتھ بی سی سی آئی کے سابق صدر آنجہانی جگموہن ڈالمیا کی تعریف کی ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈالمیا نے ان کا مشکل وقت میں کافی ساتھ دیا تھا ۔ ساتھ ہی شعیب اختر سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ سیاست میں آنا چاہتے ہیں ، تو انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔
First published: May 03, 2020 09:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading