உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شعیب اختر نے کی بڑی پیشن گوئی، پاکستان کو لیکر ظاہر کیا یہ ڈر

    شعیب اختر نے یوٹیوب ویڈیو میں کہا کہ ’پاکستان کا مڈل آرڈر (Pakistan's middle order) ٹھیک نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اگر پاکستان کے سلامی بلے باز اچھی کارکردگی نہیں دکھاتے ہیں تو مڈل آرڈر بھی اچھی کارکردگی نہیں کر سکتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaPakistanPakistanPakistan
    • Share this:
      نئی دہلی. پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بڑی پیش گوئی کی ہے۔ وہ اس بات سے پریشان ہیں کہ 'مین ان گرین' آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں کیسی کارکردگی دکھائے گا۔ دراصل انہیں خدشہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بیان 23 اکتوبر کو ہونے والے ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ سے پہلے دیا ہے۔

      پاکستان کی حالیہ کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے۔ ان کے پاس ایشیا کپ میں تسلسل کی کمی تھی اور وہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ پاکستان کے پاس ٹیم میں کئی اسٹار کھلاڑی ہیں، لیکن شعیب اختر کو آئی سی سی ایونٹس میں 'مین ان گرین' شو کے بارے میں یقین نہیں ہے۔

      شعیب اختر نے یوٹیوب ویڈیو میں کہا کہ ’پاکستان کا مڈل آرڈر (Pakistan's middle order) ٹھیک نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اگر پاکستان کے سلامی بلے باز اچھی کارکردگی نہیں دکھاتے ہیں تو مڈل آرڈر بھی اچھی کارکردگی نہیں کر سکتا ہے۔ اگر آپ ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں تو ورلڈ کپ میں جانے کا یہ طریقہ نہیں ہے۔ جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ مجھے ڈر ہے کہ پاکستان کی یہ ٹیم پہلے راؤنڈ میں ہی ورلڈ کپ سے باہر ہو سکتی ہے۔

      یجویندرچہل نے بیچ میدان میں تبریز شمسی کو ماری لات، کیمرے میں قید ہوگئی یہ حرکت
      محمد رضوان نے آٹوگراف دیتے ہوئے پاؤں سے اٹھایا پاکستانی جھنڈا، سوشل میڈیا پر مچا ہنگامہ

       

      انہوں نے مزید کہا کہ 'اسی لیے میں نے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور دیگر کو آپ کے مڈل آرڈر اور بیٹنگ آرڈر کو ٹھیک کرنے کیلئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن وہ کسی بھی طرح سے نہیں سن رہے ہیں۔ امید ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں اچھی واپسی کرے گا….یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ پاکستان اچھی کارکردگی نہیں دکھا رہا ہے۔ یہ مایوس کن ہے۔ جب پاکستان ہارتا ہے تو انہیں یہ اچھا نہیں لگتا۔ پاکستان کی حالت اب بہت خراب ہے۔ یہاں سے پاکستان اور ٹیم مینجمنٹ کے لیے چیزیں آسان نہیں ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: