ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹیم انڈیا کو ورلڈ چمپئن بنتے دیکھنا چاہتا ہے پاکستان کا یہ بڑا کھلاڑی ، مانگ رہا ہے جیت کی دعا

شعیب اختر نے کہا کہ نیٹ رن ریٹ کافی اہم چیز ہے ۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ سے اچھی کرکٹ کھیلی ، لیکن وہ سیمی فائنل میں جگہ نہیں بناسکی ۔

  • Share this:
ٹیم انڈیا کو ورلڈ چمپئن بنتے دیکھنا چاہتا ہے پاکستان کا یہ بڑا کھلاڑی ، مانگ رہا ہے جیت کی دعا
(AP Photo)

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹیم انڈیا نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی ہے ۔ اب منگل کو ہندوستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا ۔ یہ میچ مانچسٹر کے میدان پر کھیلا جائے گا ، جہاں اس نے پاکستان کو یکطرفہ انداز میں ہرایا تھا ۔ پاکستانی ٹیم اس شکست کے بعد باہر نہیں نکل پائی اور آخر میں وہ سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوگئی ۔ حالانکہ آپ کو یہ بات جان کر حیرانی ہوگی کہ پاکستان کا ہی ایک کھلاڑی اب ٹیم انڈیا کو ورلڈ چمپئن بنتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔


یہ کھلاڑی کوئی نہیں بلکہ پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر ہیں ، جو چاہتے ہیں کہ ورلڈ کپ ایشیا میں آئے اور اس کیلئے انہوں نے ہندوستان کو خطاب جیتنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ شعیب اختر نے یوٹیوب چینل پر کہا کہ نیوزی لینڈ دباو برداشت نہیں کرسکتا ، مجھے امید ہے کہ وہ اس مرتبہ چوکرس ثابت نہیں ہوں گے ، لیکن حقیقت میں میں چاہتا ہوں کہ ورلڈ کپ برصغیر میں آئے ، اس کیلئے میں ہندوستان کی حمایت کروں گا ۔


شعیب اختر نے روہت شرما کو ٹیم انڈیا کیلئے ترپ کا اکا بتایا ۔ ان کے مطابق روہت شرما سیمی فائنل مقابلے میں کمال دکھا سکتے ہیں ۔ شعیب نے کہا کہ روہت کی ٹائمنگ بہترین ہے اور شاٹ سلیکشن اچھا ہے ۔ کھیل کے تئیں ان کی سمجھ لاجواب ہے ، راہل نے بھی سنچری بنائی جو کہ اچھی بات ہے ۔ آپ کو بتادیں کہ روہت شرما اس ٹورنامنٹ میں کھیلے 8 میچوں میں پانچ سنچری بناچکے ہیں ۔ وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں اور اب تک وہ اس میگا ایونٹ میں 647 رن بنا چکے ہیں۔




وہیں شعیب اختر نے پاکستان کی ٹیم کو لے کر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ۔ اختر نے کہا کہ نیٹ رن ریٹ کافی اہم چیز ہے ۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ سے اچھی کرکٹ کھیلی ، لیکن وہ سیمی فائنل میں جگہ نہیں بناسکی ۔
First published: Jul 08, 2019 06:34 PM IST