உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کا لیجنڈ 40 سال کی عمر میں T20 میں مچا رہا کہرام، بلے باز اور گیند سے کیا کمال

    پاکستان کا لیجنڈ 40 سال کی عمر میں T20 میں مچا رہا کہرام، بلے باز اور گیند سے کیا کمال (Pakistan Cricket Twitter)

    پاکستان کا لیجنڈ 40 سال کی عمر میں T20 میں مچا رہا کہرام، بلے باز اور گیند سے کیا کمال (Pakistan Cricket Twitter)

    National T20 Cup: پاکستان میں ان دنوں نیشنل ٹی ٹوینٹی لیگ کے میچز کھیلے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے کئی سینئر کھلاڑی اس میں شامل ہو رہے ہیں۔ تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک بھی سینٹرل پنجاب پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • interna, Indiakarachikarachi
    • Share this:
      راولپنڈی : پاکستان میں ان دنوں نیشنل ٹی ٹوینٹی لیگ کے میچز کھیلے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے کئی سینئر کھلاڑی اس میں شامل ہو رہے ہیں۔ تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک بھی سینٹرل پنجاب پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں۔ منگل کو کھیلے گئے میچ میں سندھ کے خلاف پہلے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے نصف سنچری بنائی۔ نیز انہوں نے شاندار گیند بازی کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار بھی ادا کیا۔ انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے پنجاب نے 5 وکٹوں پر 188 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا۔ جواب میں سندھ کی ٹیم 8 وکٹوں پر 177 رنز ہی بنا سکی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: شاہین آفریدی نے حارث روف اور نسیم شاہ کو دی وارننگ، کہی ڈالی اتنی بڑی بات


      سینٹرل پنجاب کے کپتان قاسم اکرم نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ تاہم ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ دونوں سلامی بلے باز صرف 11 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ فیاض خان نے 24 گیندوں پر 55 اور طیب طاہر نے 28 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھالا دیا۔ دونوں نے تیسری وکٹ کیلئے نصف سنچری کی شراکت داری بھی کی۔ فیاض نے اپنی اننگز میں 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 229 کا رہا۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  ارشدیپ کا سوشل میڈیا ٹرولنگ پر آیا پہلا رد عمل، جانئے تیز گیندباز نے کیا کہا؟


      15 اوورز کے بعد ٹیم کا اسکور 5 وکٹ پر 124 رنز تھا۔ اس کے بعد شعیب ملک اور عرفان خان نے ناٹ آوٹ نصف سنچری شراکت داری کرکے اسکور کو 188 رنز تک پہنچا دیا۔ 40 سالہ ملک نے 33 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 54 رنز بنائے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 164 کا تھا۔ انہوں نے 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ وہیں عرفان 14 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ناٹ آوٹ لوٹے۔ انہوں نے 4 چھکے لگائے ۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 236 کا تھا۔ سندھ کی جانب سے سہیل خان اور ابرار احمد نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

      جواب میں سندھ نے اچھی شروعات کی۔ ایک وقت اسکور ایک وکٹ پر 62 رنز تھا۔ اس کے بعد ٹیم لڑکھڑا گئی اور اسکور 5 وکٹوں پر 122 رنز ہو گیا۔ سرفراز احمد نے 37 گیندوں پر ناٹ آوٹ 62 رنز بنا کر ٹیم کو جیت دلانے کی کوشش کی ۔ تاہم وہ 11 رنز دور رہ گئے ۔ انہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ آف اسپنر شعیب ملک نے 2 اوورز میں 16 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: