உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرکٹر شبھمن گل نے چھوڑا گجرات ٹائٹنز کا ساتھ؟ فرنچائزی نے ٹویٹر پر دی جانکاری

    کرکٹر شبھمن گل نے چھوڑا گجرات ٹائٹنز کا ساتھ؟ فرنچائزی نے ٹویٹر پر دی جانکاری (Instagram)(Shubman Gill Instagram)

    کرکٹر شبھمن گل نے چھوڑا گجرات ٹائٹنز کا ساتھ؟ فرنچائزی نے ٹویٹر پر دی جانکاری (Instagram)(Shubman Gill Instagram)

    ہندوستان کے ابھرتے بلے باز شبھمن گل نے آئی پی ایل 2023 سے پہلے گجرات ٹائٹنز کا ساتھ چھوڑ دیا ہے ۔ گل آئی پی ایل 2022 میں گجرات کی جانب سے کھیلے تھے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان کے ابھرتے بلے باز شبھمن گل نے آئی پی ایل 2023 سے پہلے گجرات ٹائٹنز کا ساتھ چھوڑ دیا ہے ۔ گل آئی پی ایل 2022 میں گجرات کی جانب سے کھیلے تھے ۔ ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں گجرات کی ٹیم ڈیبیو سیزن میں ہی چیمپئن بنی تھی ۔ گل نے 16 میچوں میں 483 رنز بنائے تھے ۔ گجرات ٹائٹنز فرنچائزی کے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے گل کو آگے کے سفر کیلئے نیک خواہشات دی گئی ہیں ۔ گل کو آئی پی ایل 2022 میں گجرات کی ٹیم نے آٹھ کروڑ روپے میں اپنے ساتھ جوڑا تھا۔ گل گجرات سے پہلے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے ساتھ جڑے تھے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی اسکواڈ کا اعلان، بمراہ اور ہرشل پٹیل کی واپسی


      گجرات ٹائٹنز کی فرنچائزی نے اپنے ٹویٹ میں شبھمن گل کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا : آپ کا یہ سفر یادگار رہا ہے ۔ آپ کو آنے والے مستقبل کیلئے نیک خواہشات ۔ گل نے بھی اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے ہارٹ والا ایموجی شیئر کیا ہے ۔ حالانکہ اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ٹویٹ کسی تشہیر کا حصہ ہے یا گل گجرات کو الوداع کہہ چکے ہیں ۔



      23 سال کے شبھمن گل نے آئی پی ایل 2022 میں 16 میچوں میں چار نصف سنچریوں کی مدد سے 483 رنز بنائے تھے ۔ گل نے سال 2018 میں کولکاتہ نائٹ رائیڈ رائیڈرس کی طرف سے آئی پی ایل ڈیبیو کیا تھا ۔ انہوں نے اب تک 74 آئی پی ایل میچوں میں 32 کی اوسط سے 1900 رنز بنائے ہیں ۔ آئی پی ایل میں ان کے نام 14 نصف سنچریاں ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا کیا اعلان، طوفانی بلے باز کو کیا باہر


       وہیں فرسٹ کلاس اور لسٹ اے میچوں میں شاندار ڈیبیو کے بعد انہوں نے جلد ہی ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنا لی ۔ گل نے ہندوستان کی طرف سے اب تک گیارہ ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں ۔ انہوں نے چار نصف سنچریوں کی مدد سے 579 رنز بنائے ہیں ۔ گل کو سال 2019 میں ہی ہندوستان کی طرف سے ون ڈے ٹیم میں بھی کھیلنے کا موقع ملا ۔ حالانکہ انہیں پہلے تین میچوں کے بعد تقریبا دو سال ٹیم سے باہر رکھا گیا ۔


      سال 2022 ان کیلئے شاندار رہا ۔ آئی پی ایل میں دھمال مچانے کے بعد گل نے ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے خلاف تین تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں اپنا جلوہ دکھایا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: