உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرکٹر شبھمن گل اپنی عمر سے 5 سال بڑی اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ آئے نظر

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں یہ دونوں ایک ریستوران میں رات کا کھانا کھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ لیکن ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ تصویر کہاں کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai
    • Share this:
      نئی دہلی. کرکٹ شائقین ایک عرصے سے قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ نوجوان بھارتی کرکٹر شھبمن گل سابق عظیم کرکٹر سچن تیندولکر کی بیٹی سارہ تیندولکر کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ تاہم دونوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ رشتے میں ہیں۔ ادھر شبھمن گل کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ سارہ نامی لڑکی کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ حالانکہ یہ لڑکی سارہ تیندولکر نہیں بلکہ ان سے پانچ سال عمر میں بڑی بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان ہیں۔

      سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں یہ دونوں ایک ریستوران میں رات کا کھانا کھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ لیکن ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ تصویر کہاں کی ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ دونوں جوڑے دبئی میں معیاری وقت گزار رہے ہیں۔ اسی دوران کچھ لوگ لندن کے ایک ریسٹورنٹ کی یہ تصاویر اور ویڈیوز بتا رہے ہیں۔

      Asia Cup:ہانگ کانگ کے3'پاکستانی کھلاڑی'کرسکتےہیں ٹیم انڈیاکوپریشان، کوالیفائر میں دکھایادم

      آپ کو بتا دیں کہ حال ہی میں شھبمن گل کی ویسٹ انڈیز اور زمبابوے میں شاندار پرفارمنس دیکھنے کو ملی ہے۔ تاہم ان عمدہ اننگز کے باوجود انہیں متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو شھبمن گل جلد ہی انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے نظر آ سکتے ہیں۔

      KRK arrested: کمال راشد خان کو ممبئی پولیس نے کیا گرفتار، متنازعہ Tweet کا ہے معاملہ

      وہیں سارہ علی خان کی بات کریں تو وہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہیں۔ ان کے والد کا نام سیف علی خان ہے جو خود بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی والدہ کا نام امرتا سنگھ ہے۔ امریتا سیف علی خان کی پہلی بیوی تھیں۔ حالانکہ اب وہ سیف سے طلاق لے چکی ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: